Bharat Express

25 years of Karan Johar in the film industry: فلم انڈسٹری میں کرن جوہر کے 25 سال مکمل ہونے پر خصوصی تقریب کا انعقاد کرے گا آئی ایف ایف ایم

بطور ہدایت کار جوہر کے کھاتے میں ‘کبھی خوشی کبھی غم’، ‘کبھی الوداع نہ کہنا’ اور ‘مائی نیم از خان’ شامل ہیں، جب کہ بطور پروڈیوسر ان کے کھاتے میں ‘کل ہو نا ہو’، ‘یہ جوانی ہے دیوانی’، ‘کپور اینڈ سنز’ اور ‘راضی’ جیسی فلمیں ہیں۔ وہ سلیبریٹی چیٹ شو ‘کافی ود’ کرن کی میزبانی بھی کرتے ہیں۔

فلمساز کرن جوہر

ممبئی: کرن جوہر اس سال ہندوستانی فلم انڈسٹری میں بطور فلمساز  اپنا 25واں سال مکمل کر ہے ہیں۔ اسی سلسلے میں انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن (IFFM) نے بدھ کے روز کرن جوہر کے بطور فلمساز 25 سال مکمل ہونے پر ایک خصوصی تقریب منعقد  کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آرگنائزرز نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ 11 سے 20 اگست تک ہونے والے اس ایونٹ میں کرن جوہر کی فلموں کی نمائش کی جائے گی۔ کرن نے 1998 میں آئی فلم کچھ کچھ ہوتا ہے سے ہدایت کاری کی شروعات کی تھی جس کے بعد ہندوستانی فلم انڈسٹری کی سب سے بااثر شخصیات میں سے ایک بن گئے تھے۔

‘میرے لیے یہ سال ہے کافی اہم’

51سالہ فلمساز کرن جوہر نے کہا کہ IFFM کے 14ویں ایڈیشن کا حصہ بن کر “انتہائی معزز” محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا، “میرے لیے یہ سال کافی اہم ہے، کیوں کہ میں ایک فلمساز کے طور 25 سال مکمل کر رہا ہوں اور مجھے نہیں لگتا کہ اس کے لیے IFFM سے بہتر کوئی پلیٹ فارم ہو سکتا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا، “میں تیسری باراس تقریب میں شرکت کر رہا ہوں اور آسٹریلوی مداحوں کی طرف سے ملے محبت اور حمایت سے بے حد متاثر ہوں۔ اپنی آنے والی فلم “راکی اور رانی کی پریم کہانی” کی ریلیز کے منتظر کرن جوہر نے کہا کہ یہ تقریب بطور فلمساز ان کے 25 سال کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا”میں تقریب کے دوران ایک خصوصی بات چیت میں شرکت کے لیے بے حد منتظر ہوں۔ یہاں میں بطور فلمساز اپنے سفر سے جڑی باتیں بھی شیئر کروں گا۔

“ہندوستانی سنیما کے آئیکن” ہیں کرن

آئی ایف ایف ایم کے ڈائریکٹر میتو بھومک لانگے نے کہا کہ کرن جوہر “ہندوستانی سنیما کے آئیکن” ہیں اور فلم انڈسٹری کے لیے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔ بھومک نے کہا، “اس سال IFFM میں، ہمیں ان کے (کرن جوہر) غیر معمولی کیریئر اور ہندوستانی فلم انڈسٹری میں ان کے تعاون کو عزت بخشنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔” بطور ہدایت کار جوہر کے کھاتے میں ‘کبھی خوشی کبھی غم’، ‘کبھی الوداع نہ کہنا’ اور ‘مائی نیم از خان’ شامل ہیں، جب کہ بطور پروڈیوسر ان کے کھاتے میں ‘کل ہو نا ہو’، ‘یہ جوانی ہے دیوانی’، ‘کپور اینڈ سنز’ اور ‘راضی’ جیسی فلمیں ہیں۔ وہ سلیبریٹی چیٹ شو ‘کافی ود’ کرن کی میزبانی بھی کرتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔