Bharat Express

Farewell, Dr Singh: منموہن سنگھ کو آخری الوداعی… جسد خاکی کو کانگریس ہیڈکوارٹر میں رکھی گی، نگم بودھ گھاٹ میں آخری رسومات ادا کی جائیں گی

وزیر داخلہ امت شاہ نے کانگریس پارٹی اور سابق وزیر اعظم کے خاندان کو مطلع کیا ہے کہ منموہن سنگھ کا سمارک دہلی میں تعمیر کیا جائے گا۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ایک خط لکھ کر مطالبہ کیا تھا کہ منموہن سنگھ کا سمارک بنانے کے لیے جگہ دی جائے۔

سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی جسد خاکی کو گھر سے کانگریس ہیڈکوارٹر 24 اکبر روڈ پر میں رکھی گی ہے۔ اس دوران ٹریفک کے انتظامات کا بھی خیال رکھا جا رہا ہے تاکہ جام نہ ہو۔ منموہن سنگھ کی تینوں بیٹیاں بھی کانگریس ہیڈکوارٹرمیں موجود تھیں، ان کے علاوہ سونیا گاندھی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا اوردیگرلیڈر کانگریس ہیڈکوارٹرمیں موجود تھے، ان لیڈروں کے علاوہ ان کے چاہنے والوں نے  غمگین آنکھوں سے جسد خاکی کی آخری دیدار کے لئے پہنچ رہےتھے ۔

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی سمارک دہلی میں ہی بنائی جائے گی

وزیر داخلہ امت شاہ نے کانگریس پارٹی اور سابق وزیر اعظم کے خاندان کو مطلع کیا ہے کہ منموہن سنگھ کا سمارک دہلی میں تعمیر کیا جائے گا۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ایک خط لکھ کر مطالبہ کیا تھا کہ منموہن سنگھ کا سمارک بنانے
کے لیے جگہ دی جائے۔
منموہن سنگھ جی کی جسد خاکی کو کانگریس ہیڈکوارٹر لایا گیا تو پوری قوم کی آنکھیں نم تھیں۔منموہن سنگھ جی اور ان کی یادیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔

منموہن سنگھ کو 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی

سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی آخری رسومات آج ہورہی ہیں۔ آج انہیں ریاستی اعزازات کے ساتھ  انہیں پنچ تتو میں ضم کر دیا جائے گا۔ اس دوران انہیں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔

ان کی ہمدردی اور دور اندیشی نے لاکھوں ہندوستانیوں کو بااختیار بنایا – سونیا گاندھی

کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے جمعہ کو سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے انتقال کو “ذاتی نقصان” قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے لاکھوں ہندوستانیوں کی زندگیوں کو تبدیل کیا اور انہیں بااختیار بنایا۔ راجیہ سبھا ایم پی سونیا گاندھی نے کانگریس کی پارلیمانی پارٹی کو لکھے اپنے خط میں لکھا، ’’ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال سے ہم نے ایک ایسے رہنما کو کھو دیا ہے جو علم، عظمت اور عاجزی کی علامت تھے اور جس نے دل سے ملک کی خدمت کی۔ وہ کانگریس پارٹی کے لیے ایک روشن اور محبوب رہنما تھے۔ ان کی ہمدردی اور دور اندیشی نے کروڑوں ہندوستانیوں کی زندگیوں کو بدل کر رکھ دیا۔

بھارت ایکسپریس

Also Read