Bharat Express DD Free Dish

Sibghatullah




Bharat Express News Network


اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع کے کلیچ گاؤں میں اتوار کو ایک انوکھی شادی دیکھنے کو ملی۔ یہاں دلہن کویتا نے خود بارات لے کر دولہا منوج کے گھر پہنچی۔ ”جوجوڑا“ روایت کے مطابق ہوئی شادی۔

تیجسوی یادو کے وعدے کے بارے میں تیج پرتاپ یادو نے کہا کہ ”اعلانات تو سب کرتے ہیں، مگر اقتدار میں آنے کے بعد لالچ آہی جاتا ہے۔ عوام سے کیے وعدے پورے کرنا ہی اصل سیاست ہے۔ اس لیے، اگر آپ عوام سے وعدے کرتے ہیں، تو آپ کو ان پر پورا اترنا چاہیے“۔

بھارت کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی. اس دوران دونوں نے دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی مسئلے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مہاراشٹر کے ستارا میں خاتون ڈاکٹر کی خودکشی پر راہل گاندھی نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے ’خودکشی نہیں، ادارہ جاتی قتل‘ قرار دیا اور کہا کہ بی جے پی حکومت مجرموں کی محافظ بن گئی ہے۔

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس ایک تازہ تنازعے میں گھر گئے ہیں۔ اتوار کو انہوں نے پاکستان کی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے سربراہ جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کے دوران ایک ایسا متنازعہ نقشہ پیش کیا جس میں بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں بشمول آسام کو بنگلہ دیش کے حصے کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

برطانیہ کے ویسٹ مڈلینڈس میں ایک 20 سالہ بھارتی نژاد امریکی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ مبینہ طور پر اس کی نسلی شناخت کی وجہ سے اس کی عصمت دری کی گئی ہے۔ ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کر دی گئی ہے جو وائرل ہو رہی ہے۔

ہندوستان-آسٹریلیا ٹی-20 سیریز کے لئے ٹیم انڈیا کا نیا چہرہ سامنے آیا ہے۔ بی سی سی آئی نے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دے کر نوجوانوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ دنوں میں کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے۔ دوحہ سے شروع ہوکر استنبول میں ختم ہونے والے امن مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے، جس کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات ایک نازک موڑ پر پہنچ گئے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو تھائی لینڈ کی ملکہ سریکیت کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی پوری زندگی عوامی خدمت کے لیے وقف تھی، جو آنے والی نسلوں کے لیے ہمیشہ تحریک کا ذریعہ بنے گی۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے مشہور ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ نے جدید ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نیا قدم اٹھایا ہے۔ اب یہ پروگرام ملک کی مختلف زبانوں میں وزیر اعظم مودی کی اپنی آواز میں سنایا جا رہا ہے اور یہ سب مصنوعی ذہانت (اے آئی ٹیکنالوجی) کے ذریعے سے ممکن ہو پایا ہے۔