Rahmatullah
Bharat Express News Network
Thaksin Shinawatra arrested, jailed: تھائی لینڈ پہنچتے ہی سابق وزیراعظم کو کرلیا گیاگرفتار،جانئے کیا ہے پورا معاملہ
تھائی لینڈ 2006 کی بغاوت کے بعد سے سیاسی انتشار کا شکار ہے، تھاکسن کے حامی اور اسٹیبلشمنٹ کے حریف حامی انتخابات اور بغاوتوں کے چکر کے درمیان سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ملک کے نامور تاجر سے سیاست میں قدم رکھنے کے بعد وزیر اعظم کے اعلیٰ ترین عہدے تک پہنچے والے شناوترا کو دیکھنے کے لیے سینکڑوں لوگ بنکاک ہوائی اڈے پر موجود تھے۔
Special Namaz in Lucknow for the successful landing of Chandrayaan-3: چندریان3 کی کامیابی کیلئے لکھنو میں خصوصی نماز اور اجتماعی دعا کا اہتمام
واضح رہے کہ ہندوستانی چاند مشن چندریان-3 بدھ کو چاند پر اترنے کے لیے تیار ہے۔ چاند مشن، چندریان 3 کامیابی کے ساتھ اپنے آخری مرحلے میں پہنچ گیا ہے اور چندریان لینڈر ماڈیول ( ایل ایم) 23 اگست کی شام 6.04 بجے چاند کے جنوبی قطبی علاقے پر اترے گا۔اب تک، مشن بالکل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
More than 200 former Afghan officials and security forces killed: طالبان نے سابق حکومتی اہلکاروں اور سکیورٹی فورسزکو نہیں کیا معاف،یواین کی رپورٹ میں بڑا انکشاف
اقوام متحدہ نے 424 سے زائد سابق حکومتی اہلکاروں اور افغان سکیورٹی فورسز کے ارکان کی من مانی گرفتاریوں اور حراستوں کی دستاویز پیش کی ہے جبکہ رپورٹ میں تشدد اور ناروا سلوک کے 144 سے زائد واقعات کو ریکارڈ کیا گیا ہے۔ حالانکہ طالبان نے ابتدائی طور پر سابق حکومت اور بین الاقوامی افواج سے منسلک افراد کے لیے عام معافی کا وعدہ کیا تھا۔
PKR falls to record low: پاکستانی کرنسی میں تاریخی گراوٹ ریکارڈ،کیئر ٹیکر حکومت کے چیلنجز میں اضافہ
پاکستانی گرین بیک کرنسی دوپہر ایک بجے کے قریب انٹربینک مارکیٹ میں 298.65 پاکستانی روپئے کی ریکارڈ سطح پر فروخت ہو رہی تھی، تاہم اب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 306 پاکستانی روپئے کا ہو گیا ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق مقامی کرنسی (روپیہ) کل 297.13 پاکستانی روپئے پر بند ہوئی تھی۔
JMI team wins first Cyber Security Challenge-KAVACH 2023: جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ٹیم نے جیتا پہلا سائبر سیکوریٹی چیلنج۔کوچ
کوچ۔دوہزار تیئس کو اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ وہ اختراعی اور طباع ذہنوں کو چیلنج کرتاہے اورمصنوعی ذہانت، ڈیپ لرننگ، مشین لرننگ، خودکار، بگ ڈاٹا اور کلاؤڈ کمپوٹنگ کے استعمال سے سائبر سیکوریٹی کے میدان میں نظریات قائم کرنے کے لیے اکساتاہے۔کوچ کے لیے انتالیس سو درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔
Mehbooba Mufti Targets BJP: مشعال ملک کو وزیر بنائے جانے پر محبوبہ مفتی نے بی جے پی کو پاکستان سے سیکھنے کی دی نصیحت
جے کے ایل ایف چیف یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کو پاکستان کی نگراں حکومت میں وزیر اور نگراں وزیراعظم کا خصوصی مشیر بنانے پر انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کو پاکستان سے سیکھنے کا مشہورہ دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو پاکستان سے سیکھنا چاہیے کہ اپنے لوگوں کو کیسے ہینڈل کرنا ہے۔
As Modi lands in South Africa, possible meet with Xi : برکس سربراہی اجلاس کیلئے پی ایم مودی جنوبی افریقہ روانہ،چین کے صدر شی جنپنگ سے ملاقات کے امکانات
لاقات کے بارے میں قیاس آرائیاں اس وقت بڑھ گئیں، جب سکریٹری خارجہ ونے کواترا نے کہا کہ وزیر اعظم کے سفر کے پروگرام پر ابھی کام کیا جا رہا ہے، لیکن انہوں نے واضح طور پر اس امکان سے انکار نہیں کیا کہ دونوں رہنما برکس کے مختلف پروگراموں کے موقع پر ملاقات کریں گے، جس کا آغاز کل شام میں ہو گا۔
Onion auction to remain closed indefinitely in Nashik: ناسک میں پیاز کی نیلامی احتجاجاً غیر معینہ مدت تک کیلئے بند کرنے کا اعلان
ذرائع نے بتایا کہ فیصلے کے پیش نظر، 21 اگست کو ضلع کے بیشتراے پی ایم سیزمیں پیاز کی نیلامی بند رہی، بشمول لاسلگاؤں، ہندوستان میں پیاز کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ۔تاجروں کا کہنا ہے کہ 31 دسمبر 2023 تک پیاز کی برآمد پر 40 فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے سے پیاز کے کاشتکاروں اور اس کی برآمد پر منفی اثر پڑے گا۔
Supreme Court On Bihar Caste Survey: بہار سرکار کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، فی الحال ذات پر مبنی سروے پر روک لگانے سے کیا انکار
بنچ نے کہا، "آپ سمجھتے ہیں، دو چیزیں ہیں؛ ایک ڈیٹا اکٹھا کرنا، جو مشق ختم ہو چکی ہے، اور دوسرا سروے کے دوران جمع کیے گئے ڈیٹا کا تجزیہ۔ دوسرا حصہ، زیادہ مشکل ہے۔ جب تک آپ (درخواست گزار) پہلی نظر میں مقدمہ قائم کرنے کے قابل نہیں بناتے تب تک ہم روک نہیں لگانے والے ہیں۔
We will not bow our heads before central investigating agencies: Mamata Banerjee: پی ایم مودی کو دہلی سے ہٹانے کیلئے جو بھی ضروری ہوگا،ہم کریں گے:ممتابنرجی
وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی جی صرف چھ ماہ رہیں گے۔ ہم انہیں ہٹانے کے لیے جو بھی ضروری ہو گا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں انڈیا کے ساتھ ہوں۔اس کے ساتھ سی ایم ممتا نے کہا کہ وہ اپنی ریاست میں این آر سی کی اجازت نہیں دیں گی۔





