Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


عدالت نے واضح کیا کہ اس ہدایت کا اطلاق سڑکوں، فٹ پاتھ یا ریلوے لائنوں کو بلاک کرکے کی جانے والی غیر قانونی تعمیرات پر نہیں ہوگا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ تمام فریقین کو سننے کے بعد بلڈوزر کارروائی کے حوالے سے ملک بھر میں لاگو کرنے کے لیے رہنما اصول بنائے جائیں گے۔

ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ سلمان نے آرین کی درخواست پر ہاں کرنے میں کوئی وقت نہیں لیا۔ ذرائع نے کہا، "جب سلمان کو 'اسٹارڈم' میں کیمیو کی پیشکش کی گئی، تو یہ ان کے لیے کوئی مشکل کام نہیں تھا۔ سلمان کے شاہ رخ اور ان کے خاندان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔ اس لیے انہیں آرین کو ہاں کہنے میں وقت نہیں لگا۔

حال ہی میں اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایران میں گزشتہ 8 ماہ کے دوران 400 سے زائد افراد کو موت کی سزا سنائی گئی ہے۔ اور صرف اگست کے مہینے میں 81 افراد کو پھانسی دی گئی ہے۔

ہائی کورٹ نے مسلم فریق کے اس استدلال کو مسترد کر دیا تھا کہ کرشن جنم بھومی مندر سے متصل شاہی عیدگاہ مسجد کمپلیکس کے تنازعہ سے متعلق ہندو وکیلوں کے دائر کردہ مقدمے ورشپ (خصوصی دفعات) ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور اس لیے وہ قابل قبول نہیں ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت ہند نے لداخ میں 5 اضلاع بنائے ہیں اور تین نئے فوجداری قوانین بھی نافذ کیے گئے ہیں۔اس دوران مودی حکومت کے 100 دن کے کام کا کتابچہ بھی جاری کیا گیا۔ مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا کہ یہ حکومت غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے وقف ہے۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ایک ترقی پذیر معیشت کے طور پر، ہندوستان کے پاس ان وعدوں سے باہر رہنے کا ایک معقول بہانہ تھا لیکن اس نے اس راستے کا انتخاب نہیں کیا۔ تاہم، انہوں نے مزید کہا کہ "آج کا ہندوستان نہ صرف آج کے لیے بلکہ اگلے ہزار سال  کے لیے ایک بنیاد تیار کر رہا ہے۔

پی اے سی کا اجلاس شام کو سول لائنز میں وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر ہوگا۔ غور طلب ہے کہ اس میٹنگ میں جس نام کو حتمی شکل دی جائے گی اسے ایک دن بعد یعنی منگل (17 ستمبر 2024) کو ہونے والی عام آدمی پارٹی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں رکھا جائے گا اور پھر نام کا اعلان کیا جائے گا۔

این ڈی اے کے اتحادی ٹی ڈی پی بھی ذات پات پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ کررہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے ٹی ڈی پی بھی یہ چاہتی ہے کہ ملک بھر میں کاسٹ سینسس ہو، اور اس معاملے میں وہ جےڈی یو کے ساتھ ہے۔ حالانکہ ان دونوں اتحادیوں کا دباو کتنا کام آئے گا ،یہ وقت بتائے گا۔

شیوسینا یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے پی ایم مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا، "وزیر اعظم نریندر مودی کو معلوم نہیں ہوتا کہ وہ اب کیا بولیں گے۔ ان کا دماغی توازن معلوم نہیں ہوتا۔ ان کا دماغ بوسیدہ(سڑا) ہے، اگر کوئی منصوبہ جھارکھنڈ میں غلط ہے تو وہ مہاراشٹر میں صحیح کیسے ہوسکتا ہے؟

بتا دیں کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم اسلامی کیلنڈر کے تیسرے مہینے 12 ربیع الاول کو منایا جاتا ہے۔ یہ ایک خاص اسلامی تہوار ہے۔ دین اسلام میں عید میلاد النبی کا تہوار حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے طور پر منایا جاتا ہے۔