Bharat Express DD Free Dish

Rahmatullah




Bharat Express News Network


یہاں ویاپم گھوٹالہ ہوا ہے۔ کیا کبھی اس کی تحقیقات ہوئی؟ اگر آپ بی جے پی کے خلاف لکھتے ہیں تو ای ڈی فوراً آپ تک پہنچ جائے گی۔ آپ کو پوچھنا چاہئے کہ ای ڈی ابھی تک یہاں کیوں نہیں آئی؟ کانگریس لیڈر نے کہا کہ مہاکال کوریڈور کے ماں نرمدا اور سپتاریشس کی مورتیوں میں بدعنوانی ہوئی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا بھگوان کے ساتھ بھی کوئی کرپشن کرتا ہے؟

سنجے سنگھ کی گرفتاری پر این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے کہا کہ مرکزی تفتیشی ایجنسی کی کارروائی سے انڈیا اتحاد مزید مضبوط ہوگا۔ ساتھ ہی شرد پوار نے دہلی کی لوک سبھا سیٹوں کے حوالے سے بھی اپنی رائے ظاہر کی۔ پوار نے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے حال ہی میں ان سے کہا تھا کہ عام آدمی پارٹی قومی راجدھانی میں سات میں سے تین سیٹیں کانگریس کو دینے کے لیے تیار ہے۔

عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ کے گھر پر آج صبح سے ہی ای ڈی کی ٹیم چھاپہ مار کاروائی کررہی تھی ،اس بیچ اب سنجے سنگھ کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ ای ڈی کی ٹیم نے سنجے سنگھ کو پوچھتاچھ کے بعد ان کے گھر سے اپنے ساتھ لے گئی ہے۔

چینی صدر شی جن پنگ اور روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کےجی 20سربراہی اجلاس کے لیے ہندوستان نہ آنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں امیتابھ کانت نے کہا کہ اٹلی میں منعقدہ جی 20سربراہی اجلاس میں صرف 14 سربراہان مملکت نے شرکت کی تھی۔

آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ ماہ 13 ستمبر کو اعظم خان کے گھر پر انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے نصف درجن اہلکاروں نے چھاپہ مارا تھا۔ اس دوران اعظم خان کے گھر کے علاوہ ان کے تمام ٹھکانوں پر بیک وقت چھاپے مارے گئے، یہ کارروائی اعظم خان کے علی جوہر ٹرسٹ کے حوالے سے کی گئی۔

ٹروڈو کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارتی حکومت نے کینیڈا سے کہا ہے کہ ان کے 40 سفارت کار ملک چھوڑ دیں، بصورت دیگر سفارت کاروں کو دیا گیا استثنیٰ ختم کر دیا جائے گا۔ حکومت نے 10 اکتوبر تک کا الٹی میٹم دیا ہے۔حال ہی میں وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ کینیڈا کے ہندوستان میں ضرورت سے زیادہ سفارت کار ہیں، اس لیے توازن پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

جلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر غیرملکی افراد کو ہم نے یکم نومبر تک کی ڈیڈ لائن دی ہے کہ وہ اس تاریخ تک رضاکارانہ طور پر اپنے اپنے ممالک میں واپس چلے جائیں اور اگر وہ یکم نومبر تک واپس نہیں جاتے تو ریاست کے جتنے بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے ہیں وہ اس بات کا نفاذ یقینی بناتے ہوئے ایسے افراد کو ڈی پورٹ کریں گے۔

میٹنگ میں سماجی اور اقتصادی سروے کے اعداد و شمار پیش نہیں کیے گئے جس کی بی جے پی نے مخالفت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اجلاس کے دوران سماجی اور اقتصادی سروے کا ڈیٹا اسمبلی میں رکھا جائے گا۔ بی جے پی کی طرف سے اپوزیشن لیڈر وجے کمار سنہا اور ہری سہانی نے حصہ لیا۔

گزشتہ 21جولائی کو سپریم کورٹ کے جسٹس سنجے کشن کول کی سربراہی والی بنچ نے عیدگاہ کمیٹی کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے الہ آباد ہائی کورٹ سے 3 ہفتوں کے اندر منتقل شدہ مقدمات کی تفصیلات دینے کو کہا تھا۔21جولائی کو سپریم کورٹ نے  تبصرہ کیا تھا کہ کیس کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے اسے ہائی کورٹ میں سننا مناسب ہے۔

ہالینڈ سے قبل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچ 30 ستمبر کو گوہاٹی میں کھیلا جانا تھا تاہم بارش کے باعث میچ منسوخ کرنا پڑا تھا۔ تاہم اب ہندوستانی ٹیم ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترےگی۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ 8 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں چنئی کے میدان پر آمنے سامنے ہوں گی۔