Rahmatullah
Bharat Express News Network
Russian hacker group Killnet has expressed support for Hamas: روس کی طرف سے اسرائیل پر بڑے حملے کی ہورہی ہے تیاری،حماس کو ملے سکتی ہے بڑی مدد
اسرائیلی حکومت، تم خوں ریزی کے ذمہ دار ہو،تم نے سال 2022 میں یوکرین کے اندر دہشت گردوں کی جماعت کو سپورٹ کیا تھا۔ تم نے روس میں حملے کروائے تھے۔آج کل نٹ آفیشیل تمہیں یہ خبر دے رہا ہے کہ تمارے تمام سرکاری سسٹم پر خطرہ منڈلا رہا ہے چونکہ وہ سب ہمارے نشانے پر ہیں۔
Israel-Hamas war updates: فلسطین-اسرائیل کے بیچ وحشیانہ جنگ جاری، حماس کا نیا اعلان، اسرائیل کا نیا پلان،مسلم ممالک بھی متحرک،یورپ بھی بیدار،جانئے پوری تفصیلات
فلسطین اور اسرائیل کے بیچ جنگ جاری ہے۔دھیرے دھیرے مزید شدت اختیار کرتی چلی جارہی ہے ،ہلاکتوں میں تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور دونوں طرف سے ہوائی فائرنگ اور اسٹریٹ فائٹ چل رہی ہے ۔اس بیچ حماس نے ایک بڑا اعلان کردیا ہے اور کہا کہ حماس حملے کو مزید تیز کرے گا جس سے اسرائیل کو مزید حیرانی ہوگی ۔
Celtic fans showing their support for the people of Palestine : یورپ کے اندر سے اٹھی فلسطین کی آزادی کی آواز، گرین بریگیڈ نے اسٹیڈیم لہرائے بینر
کل سکاٹش پریمیئر لیگ کے فرسٹ فیز کا میچ ہورہا تھا جس میں سیلٹک نے کلمارنوک کو 1-3 سے شکست دی۔اسی دوران اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں شائقین نے بڑی تعداد میں بینرز لہرائے جن پر "آزاد فلسطین" اور "مزاحمت کی فتح" لکھے ہوئے تھے اور بار بار آزاد فلسطین کے نعرے بھی لگارہے تھے۔
Jamaat wants the Indian government to support the Palestinians: ہندوستان اسرائیل کے بجائے فلسطین کی حمایت کرے اور تنازع کے حل کیلئے اپنا عالمی اثرو رسوخ استعمال کرے:جماعت اسلامی ہند
جماعت اسلامی ہند گاندھی جی کے اس مشہور قول پر یقین رکھتی ہے جو ہندوستان کی قدیم پالیسی کی بنیاد رہی ہے ۔ وہ یہ کہ ' فلسطین فلسطینیوں کا ہے جس طرح انگلستان انگریزوں کا ہے یا فرانس فرانسیسیوں کا ہے '۔ جماعت چاہتی ہے کہ ہندوستانی حکومت فلسطینیوں کی حمایت کرے۔
Israel-Hamas conflict Updates: فلسطین-اسرائیل جنگ میں حماس کو ایسی چیز ہاتھ لگی ہے کہ اسرائیل پیچھے ہٹنے پرمجبور ہوسکتا ہے
فلسطین اور اسرائیل کے بیچ جنگ میں شدت نے تباہی کی نئی تصویر بنادی ہے ،قریب 350 سے زائد اسرائیلی اب تک حماس کے حملوں میں ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس سے کہیں زیادہ فلسطینی یا حماس کے کمانڈروں کی موت جوابی کاروائی میں ہوچکی ہے۔ جنگ میں ہزاروں کی تعداد میں دونوں طرف سے لوگ زخمی ہوئے ہیں ۔ہر لمحہ مرنے اور زخمی ہونے والوں کی تعداد بدل رہی ہے۔
Israel-Hamas conflict Updates: فلسطین اسرائیل جنگ کے بیچ مصر نے اٹھایا بڑا قدم،ترکیہ بھی ہوا سرگرم
مصر نے روز عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل سے فلسطینی عوام کے خلاف اپنے حملے اور اشتعال انگیز کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ کرے۔مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے "اپنی ذمہ داری کو نبھانے" اور "فلسطینی حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے" کا مطالبہ کیا۔





