Bharat Express DD Free Dish

Rahmatullah




Bharat Express News Network


وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر میں نے سچے دل سے آپ کی خدمت کی ہے تو مجھے آپ کا آشیرواد چاہیے۔ اگر میں نے آپ کی عزت میں اضافہ کیا ہے تو میں آپ کی عنایت چاہتا ہوں۔ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ اگر میں نے بہنوں کی زندگی بدلی ہے تو میں آپ کا آشیرواد چاہتا ہوں۔

اجئے رائے نے کہا کہ میرا مقصد اعظم خان کے ساتھ اپنا دکھ اور درد بانٹنا ہے۔ آخر حکومت ملاقات سے کیوں ڈر رہی ہے؟ انتظامیہ کیا چھپا رہی ہے؟ اجے رائے اپنے ساتھ اعظم خان کے لیے پھلوں کی ٹوکری لے کر گئے تھے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا انتظامیہ پھلوں کی ٹوکری اعظم خان تک پہنچانے دے گی یا نہیں؟

رپورٹ کے مطابق ان کی ضمانت کی درخواستیں متعدد بار مسترد ہوئیں اور قطری حکام نے ان کی حراست میں توسیع کی۔ آج قطر کی عدالت نے فیصلہ سنا دیا ہے جس میں ان تمام کو سزائے موت دینے کا اعلان ہوا ہے۔ اس پورے معاملے پر وزارت خارجہ  کا ابتدائی بیان سامنے آگیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہم سزائے موت کے فیصلے سے شدید صدمے میں ہیں

کمیٹی میں یہ بھی کہا گیا کہ نشی کانت دوبے نے ذاتی لڑائی کی وجہ سے مہوا پر الزامات لگائے ہیں۔ کمیٹی میں شامل ایک اپوزیشن رکن نے کہا کہ چونکہ مہوا نے نشی کانت دوبے کی ڈگری پر سوال اٹھائے تھے اس لئے انہوں نے یہ مسئلہ اٹھایا ہے۔اس پر نشی کانت نے کہا کہ اس معاملے پر عدالت سے کلین چٹ بھی مل چکی ہے۔

اسرائیل امریکہ کی پرواہ کرنے کے لئے بہت زیادہ سنجیدہ نہیں ہے اور ناہی امریکہ کی بات ماننے کا ارادہ رکھتا ہے۔ غزہ کی جنگ اپنے تیسرے ہفتے میں ہونے کے ساتھ، اسرائیلی سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ اسرائیل حماس کے خلاف زمینی کارروائی شروع کرنے کے لیے بائیڈن انتظامیہ کی منظوری کا انتظار نہیں کرے گا۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں نئے وائس چانسلر کیلئے طلبا اور اساتذہ دونوں سراپا احتجاج ہیں ،انتظامیہ کی جانب سے سست روی کی وجہ سے اے ایم یو کے نئے وی سی کی تقرری کا عمل مکمل نہیں ہوپایا ہے ۔البتہ اب مظاہرین کیلئے اچھی خبر آگئی ہے چونکہ حکام نے وائس چانسلر کی تقرری کا عمل شروع کر دیا ہے۔

چین کے وزیر دفاع لی شانگ فو کو آخری بار 29 اگست کو عوامی سطح پر دیکھا گیا تھا، جب انہوں نے بیجنگ میں چین-افریقہ امن و سلامتی فورم سے خطاب کیاتھا۔ اس سے پہلے چین نے حال ہی میں اپنے وزیر خارجہ کو بھی ہٹا دیا تھا۔چینی وزیر خارجہ بھی کئی روز تک لاپتہ رہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، چیف جسٹس نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ کس طرح سپریم کورٹ کے 2018 میں متفقہ طورر پر ہم جنس پرستی کو جرم قرار دینے کے فیصلے نے ہم جنس پرستوں کی شادی کو تسلیم کرنے کے لیے درخواستیں دائر کی گئیں۔ پانچ رکنی آئینی بنچ کے تمام ججوں نے اتفاق کیا کہ شادی میں مساوات لانے کے لیے قوانین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا کردار ہے۔

5 ستمبر کو ٹیچرز ڈے پر یہ جانکاری دیتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا تھا، 'میں ٹیچرز ڈے پر ایک نئی پہل کا اعلان کر رہا ہوں۔ پرائم منسٹر اسکولس فار رائزنگ انڈیا (پی ایم شری) کے تحت ملک بھر میں 14,500 اسکولوں کو ترقی اور اپ گریڈ کیا جائے گا۔ یہ سب ماڈل اسکول ہوں گے اور ان میں قومی تعلیمی پالیسی کی ہر چیز شامل ہوگی۔

چییرمین پی ٹی آئی نے فرد جرم صحت سے انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ یہ جھوٹا، من گھڑت اور سیاسی انتقام پر مبنی کیس ہے، اس میں بے گناہی ثابت کروں گا۔ سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے بھی نے بھی فرد جرم صحت سے انکار کر دیا۔ عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 اکتوبر کو سرکاری گواہان کو طلب کرلیا۔