Bharat Express DD Free Dish

Rahmatullah




Bharat Express News Network


ساتھ ہی مرکز نے اس عرضی کی مخالفت کی ہے۔ ایس جی تشار مہتا نے کہاکہ  تمام سرحدی ریاستوں میں بی ایس ایف کا دائرہ اختیار ہے۔ 1969 سے گجرات کے پاس 80 کلومیٹر تھا، اب وہی 50 کلومیٹرہے۔ کچھ جرائم، پاسپورٹ وغیرہ پر بی ایس ایف کا دائرہ اختیار ہو گا۔

شعبوں کی بات کریں تو زراعت، لائیو سٹاک، جنگلات اور ماہی گیری کی صنعت میں دوسری سہ ماہی میں 1.2 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ ترقی 2.5 فیصد تھی۔ کان کنی اور کھدائی میں 10 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 0.1 فیصد اضافہ دیکھا گیا تھا۔

ہندوستانی فضائیہ پہلے ہی تیجس ایم کے ون جیٹ کے دو اسکواڈرن چلا رہی ہے۔ یہ 20 اسکواڈرن پر مشتمل ہے جن میں سے ہر ایک کی ابتدائی اور آخری آپریشنل کلیئرنس مختلف قسمیں ہیں۔ اس سے قبل، 83 ایل سی اے  ایم کے 1 اےویریئنٹس کے لیے 6 بلین امریکی ڈالر کا آرڈر وزارت دفاع کی طرف سے فروری 2021 میں ایچ اے ایل کو دیا گیا تھا۔

اگر سات اکتوبر 2023 کے حماس حملے سے لیکر آج تک کے اعداد وشمار کو شامل کریں تو معلوم ہوگا کہ اسرائیل نے ان دنوں میں 3325 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پی پی ایس نے یہ تفصیلات اپنے فیس بک پیج پر شیئر کی ہےاور کہا ہے کہ اسرائیل جتنے فلسطینیوں کو رہا کررہا ہے اس سے کہیں زیادہ فلسطینیوں کو گرفتار کررہا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ منی پور میں جاری تشدد کے پھیلنے سے متعلق عرضیوں کے ایک بیچ کی سماعت کر رہی تھی۔اس سے قبل  عدالت  نے تشدد کی تحقیقات کے لیے جسٹس (ریٹائرڈ) گیتا متل کی سربراہی میں ایک آل ویمن عدالتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

دیوبند، سہارنپور سے آئی ہوئی ایک طالبہ علینہ نے کہا کہ ہم نے یہ دکھانے کی کوشش کی ہے کہ برقعے کو بھی فیشن میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ یہ ضروری نہیں کہ صرف نئے فیشن کے کپڑے پہنیں۔ پہلے چھوٹے کپڑے بنائے جا رہے تھے لیکن ہم نے برقعے کو فیشن میں شامل کر کے تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔

سپریم کورٹ نے این جی ٹی کے ذریعہ بی ایم سی پر عائد 12 ہزار کروڑ روپے کے ماحولیاتی جرمانے کے خلاف مہاراشٹر حکومت کی درخواست پر نوٹس جاری کرکےچار ہفتوں میں جواب طلب کیا ہے۔گزشتہ سال این جی ٹی نے ماحولیات کو نقصان پہنچانے پر مہاراشٹر حکومت پر 12 ہزار کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا۔

گزشتہ سماعت میں سپریم کورٹ نے تمل ناڈو حکومت کے وزیر وی سینتھل بالاجی کی حالیہ میڈیکل رپورٹ طلب کی تھی۔ اس سے قبل، خرابی صحت کا حوالہ دیتے ہوئے، بالاجی نے سپریم کورٹ سے اپیل کی تھی کہ طبی بنیادوں پر ان کی ضمانت کی درخواست منظور کی جائے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتیریس نے پیر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی کے بجائے مکمل انسانی بنیادوں پر جنگ بندی پر زور دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ’غزہ میں صورت حال دن بہ دن بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ مصری، قطری اور امریکی مذاکرات کاروں نے غزہ میں چار روزہ جنگ بندی کی توسیع پر اتفاق کیا جو پیر کو ختم ہو رہی ہے۔

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے  یواین آرڈبلیو اے کا کہنا ہے کہ جنگ  بندی شروع ہونے کے بعد پہلی بار شمال سمیت غزہ میں آنے والے ٹرکوں اور امداد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔یہ جمعہ کو شروع ہونے والی چار روزہ جنگ بندی میں توسیع کی بھی امید کر رہا ہے۔