Rahmatullah
Bharat Express News Network
PM Modi on Unemployment: فی الحال زیادہ سے زیادہ روزگار پیدا کرنا میری اولین ترجیح ہے: پی ایم مودی
انہوں نے کہا، "میں ایک منصوبے کے ساتھ کام کر رہا ہوں۔ میری ترجیح ملک کو آگے لے جانا ہے۔ حکومت کا مقصد 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانا ہے۔ میں لوگوں کے تجربے سے سیکھتا ہوں اور جو بھی اچھا ہوتا ہے، وہ کام کرتا ہے۔ یہی میرا ماننا ہے۔
ULFA agreed to abjure the path of violence: الفا نے امن معاہدے پر کیا دستخط، شمال مشرقی ریاست آسام میں امن کی کوششیں کامیاب
یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام (ULFA) کے مذاکرات کے حامی دھڑے نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی موجودگی میں جمعہ (29 دسمبر) کو مرکز اور آسام حکومت کے ساتھ ایک سہ فریقی مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔ اسے امن معاہدہ کہا جا رہا ہے۔وزیر داخلہ امیت شاہ نے اس موقع پر کہاکہ آسام اور پورے شمال مشرق کو طویل عرصے سے تشدد کا سامنا ہے۔
Russian President Vladimir Putin meets EAM Jaishankar: روسی صدر ولادیمر پوتن نے وزیرخارجہ ایس جئے شنکر سے کی ملاقات، دونوں رہنماوں کے مابین اہم مذاکرات
روسی صدر ولادیمر پوتین نے ملاقات کے دوران کہا کہ ہمیں یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ دنیا میں ہونے والی تمام تر انتشار کے باوجود، ایشیا میں ہمارے روایتی دوستوں کے ساتھ، ہندوستان کے ساتھ، ہندوستانی عوام کے ساتھ تعلقات بتدریج ترقی کر رہے ہیں۔
LPG Price in Rajasthan: راجستھان میں یکم جنوری 2024 سے 450 روپے میں سلینڈر دینے کا اعلان
مرکزی حکومت کی اسکیموں کی گنتی کرتے ہوئے، سی ایم بھجن لال نے کہا کہ آخری پائیدان پر بیٹھے شخص کو دین دیال انتودیا اسکیموں کے ذریعے فائدہ مل رہا ہے۔ ماؤں اور بہنوں کو اجولا اسکیموں کا فائدہ دیاہے۔ کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس نے غریبی کو دور کرنے کی بات کی لیکن غریبی ختم نہیں ہوئی۔
UGC advises students not to take admissions in M.Phil: یوجی سی نےطلبا کو ایم فل میں داخلہ لینےسے کیا خبردار،یونیورسٹیوں کو فوری طور پر ایم فل میں داخلے روکنے کی ہدایت
سکریٹری منیش جوشی نے کہا، "یو جی سی (پی ایچ ڈی ڈگری کے لیے کم از کم اہلیت اور طریقہ کار) رولز، 2022 کا رول نمبر 14 واضح طور پر کہتا ہے کہ اعلیٰ تعلیمی ادارے ایم فل پروگرام پیش نہیں کریں گے۔کمیشن نے یونیورسٹیوں سے کہا ہے کہ وہ سیشن 2023-24 کے لیے کسی بھی ایم فل پروگرام میں داخلے فوری طور پر روک دیں۔
Italy to allow Indian students to stay 12 months extra after education: اٹلی میں زیرتعلیم ہندوستانی طلبا کو ملی بڑی راحت،دونوں ممالک کے مابین تاریخی معاہدے پر دستخط
یہ معاہدہ عوام سے عوام کے روابط میں اضافہ کرے گا، طلباء، ہنر مند کارکنوں، کاروباری افراد اور نوجوان پیشہ ور افراد کی نقل و حرکت کو فروغ دے گا اور دونوں فریقوں کے درمیان غیر قانونی نقل مکانی سے متعلق مسائل پر تعاون کو مضبوط بنائے گا۔یہ معاہدہ موجودہ اطالوی ویزا نظام کو بند کر دے گا۔
India, Russia hold bilateral talks in Moscow: ہندوستان اور روس کے مابین آئندہ چار سالوں کیلئے سفارتی مشاورتی دستاویزات پر دستخط
دستخط شدہ سفارتی مشاورت کے ایک حصے کے طور پر، لاوروف نے کہا کہ دونوں ممالک نے ایک بین الاقوامی نارتھ ساؤتھ ٹرانسپورٹ کوریڈور، اور سرمایہ کاری کے باہمی تحفظ کے لیے قانونی فریم ورک پر تعاون کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
WFI Body Suspension issue: ریسلنگ فیڈریشن کو تحلیل کرنے سے متعلق جھوٹی خبر پھیلا رہی ہے بی جے پی: پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی نے لکھا کہ جب ملک کا سر فخر سے بلند کرنے والے مشہور کھلاڑیوں نے بی جے پی کے ایک رکن پارلیمنٹ پر جنسی استحصال کا الزام لگایا تو حکومت ملزم کے ساتھ کھڑی ہو گئی۔ متاثرین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ملزمان کو انعام دیا گیا۔ وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔
Want to achieve what nobody has achieved: ہم جنوبی افریقہ میں ایسی کامیابی چاہتے ہیں جو کسی نے اب تک حاصل نہیں کی ہے:روہت شرما
کپتان روہت شرما نے میچ سے پہلے کی پریس کانفرنس کے دوران کہا، "وہ اس سریز کے دوران ایسی کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں جو دنیا کے اس حصے میں کسی نے حاصل نہیں کیا ہے۔روہت اپنے کرکٹ کے مستقبل کے بارے میں بھی بات نہیں کرنا چاہتے تھے۔
CJI Chandrachud pays tributes to soldiers on Christmas: ہمیں عام لوگوں کی ضرورتوں کو سمجھنا ہوگا اور اپنے کام میں سنجیدہ ہونے کا پیغام دینا ہوگا:چیف جسٹس
چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے وکلاء سے درخواست کی کہ وہ مناسب وجہ کے بغیر سماعت ملتوی کرنے کا مطالبہ نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عام لوگوں کی ضرورت کو سمجھنا ہوگا۔ آئیے معاشرے کو یہ پیغام دیں کہ ہم اپنے کام میں سنجیدہ ہیں۔





