Bharat Express

UGC advises students not to take admissions in M.Phil: یوجی سی نےطلبا کو ایم فل میں داخلہ لینےسے کیا خبردار،یونیورسٹیوں کو فوری طور پر ایم فل میں داخلے روکنے کی ہدایت

سکریٹری منیش جوشی نے کہا، “یو جی سی (پی ایچ ڈی ڈگری کے لیے کم از کم اہلیت اور طریقہ کار) رولز، 2022 کا رول نمبر 14 واضح طور پر کہتا ہے کہ اعلیٰ تعلیمی ادارے ایم فل پروگرام پیش نہیں کریں گے۔کمیشن نے یونیورسٹیوں سے کہا ہے کہ وہ سیشن 2023-24 کے لیے کسی بھی ایم فل پروگرام میں داخلے فوری طور پر روک دیں۔

یو جی سی نے یونیورسٹیوں سے کہا کہ ایم فل کی ڈگری اب قابل قبول نہیں ہے۔ یو جی سی نے کہا کہ یونیورسٹیوں کو چاہیے کہ وہ سیشن 2023-24 کے لیے ایم فل میں داخلے روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔ یو جی سی سکریٹری منیش جوشی نے طلباء کو خبردار کیا کہ وہ یونیورسٹیوں کے ذریعہ پیش کردہ کسی بھی ایم فل پروگرام میں داخلہ نہ لیں۔چونکہ یہ پروگرام اب  ختم ہوچکا ہے۔

ایم فل کی ڈگری تسلیم شدہ ڈگری نہیں ہے: جوشی

یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے یونیورسٹیوں کو ایم فل کورس کی پیشکش کے خلاف خبردار کیا کیونکہ یہ اب ایک تسلیم شدہ ڈگری نہیں ہے۔ یو جی سی نے طلباء کو ایسے کورسز میں داخلہ لینےکے خلاف بھی خبردار کیا۔ کمیشن کے سکریٹری منیش جوشی نے کہا، “یہ یو جی سی کے نوٹس میں آیا ہے کہ کچھ یونیورسٹیاں ایم فل (ماسٹر آف فلاسفی) کے لیے نئی درخواستیں طلب کر رہی ہیں، اس سلسلے میں،سب کی توجہ میں یہ لایا جا رہا ہے کہ ایم فل کی ڈگری اب کوئی ڈگری  نہیں ہے۔ پروگرام ختم ہوچکا ہے ۔

یونیورسٹیاں فوری طور پر ایم فل پروگرام میں داخلے روک دیں: کمیشن

سکریٹری منیش جوشی نے کہا، “یو جی سی (پی ایچ ڈی ڈگری کے لیے کم از کم اہلیت اور طریقہ کار) رولز، 2022 کا رول نمبر 14 واضح طور پر کہتا ہے کہ اعلیٰ تعلیمی ادارے ایم فل پروگرام پیش نہیں کریں گے۔کمیشن نے یونیورسٹیوں سے کہا ہے کہ وہ سیشن 2023-24 کے لیے کسی بھی ایم فل پروگرام میں داخلے فوری طور پر روک دیں۔ منیش جوشی نے کہا، “طلبہ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی ایم فل پروگرام میں داخلہ نہ لیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read