Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


یہ ان کا گزشتہ پانچ سالوں میں پہلا خطبہ جمعہ ہوگا ۔ اس سے قبل انہوں نے پاسداران انقلاب کے سپہ سالار قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد خطبہ دیا تھا جس کو پانچ سال مکمل ہوگئے اور اب یہ دوسرا خطبہ ہوگا جو اسرائیل پر تازہ ترین حملہ اور حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش کی سیاسی صورتحال حالیہ مہینوں میں وزیر اعظم شیخ حسینہ کے استعفیٰ اور ملک سے فرار کے بعد غیر مستحکم رہی ہے۔ حسینہ نے بڑھتے ہوئے مظاہروں کی وجہ سے 5 اگست کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور بھارت میں پناہ لی۔ اس کے بعد بنگلہ دیش میں محمد یونس کی قیادت میں عبوری حکومت قائم ہوئی۔

دوسری جانب مہاراشٹر اسٹیٹ پرائمری ٹیچرز کمیٹی کے ریاستی صدر وجے کومبی نے انکشاف کیا کہ ودربھ کے تقریباً 75 فیصد اسکولوں کو ابھی تک یونیفارم نہیں مل سکا ہے۔وہیں یونیفارم کی خراب کوالیٹی اور تاخیر کی وجہ سے بھی اسکولوں میں عمومی ناراضگی اور احتجاج کا ما حول دیکھنے کو مل رہا ہے۔

واقعہ کے بعد دہلی پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ملزمین کی تلاش شروع کردی ہے۔ جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر کا نام جاوید بتایا جاتا ہے۔ کالندی کنج پولیس کے مطابق یہ معاملہ جیت پور میں واقع نیما اسپتال سے متعلق ہے۔ قتل کی وجہ فی الحال واضح نہیں ہے۔

لبنان میں حزب اللہ کے خلاف زمینی دراندازی کا تعاقب بھی ہورہا  جس میں آٹھ اسرائیلی فوجی مارے گئے اور غزہ میں حملے کیے جس میں بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک ہوئے۔وہیں لبنان کی وزارت صحت نے تازہ ترین حملے کے نقصانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں چھ معصوم شہری جاں بحق ہوئے ہیں ۔

سہواگ نے کہا کہ انیرودھ چودھری عوام سے کئے گئے وعدوں کو ضرور پورا کریں گے۔ کیونکہ اسے انتظامیہ چلانے کا تجربہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں توشام کے لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ اگر وہ جیت کر واپس آئے تو وہ آپ کو مایوس نہیں کریں گے بلکہ خوشیاں دیں گے۔

آر جے ڈی کے ترجمان اعجاز احمد نے کہا کہ یہ کیسی گورننس ہے؟ کیسی گڈ گورننس؟ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو گولیاں ماری جارہی ہیں۔ اتر پردیش اور بہار کے حالات میں اب زیادہ فرق نہیں ہے۔ بہار میں جرائم اور مجرموں کا بول بالا ہے۔ صاف نظر آرہا ہے کہ حکومت کی طاقت ختم ہو چکی ہے۔

مسئلہ فلسطین کے حوالے سے وزارتی کونسل نے یقین دہانی کی کہ جی سی سی اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے غزہ پٹی اور ویسٹ بینک میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور غزہ پٹی کا محاصرہ ختم کرنے، قیدیوں کی رہائی اور انسانی بنیادوں پر متاثرین کے لیے امداد کی فوری اور جامع ترسیل کو ممکن بنانے پر زوردیا۔

منگل کی کارروائی کے بعد ایرانی پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں ان حملوں کو حسن نصر اللہ اور عباس نیلفروشان کے قتل کا ردعمل قرار دیا تھا۔اس بیان میں جولائی میں تہران میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے ایران میں قتل اور لبنان پر اسرائیلی حملوں کا بھی حوالہ دیا گیا۔

لبنان کی فوجی قیادت نےکہا اسرائیلی فورسز بدھ کو سرحدی حدود سے 400 میٹر اندر خربت یارون اور باب الادیسہ میں داخل ہوئیں جو مختصر وقت میں واپس نکل گئیں۔عرب نیوز کے مطابق اسرائیل فورسز نے اس مداخلت کو حزب اللہ کے خاتمے کے ساتھ جوڑتے ہوئے درست قرار دیا۔