Rahmatullah
Bharat Express News Network
Omar Abdullah & Lok Sabha Elections : جموں کشمیر کو اگر باہری لوگوں سے آزادی دلانی ہے تو پھر…….عمر عبداللہ نے انتخابی مہم کے دوران دیا بڑا بیان
عمر عبداللہ نے کہا، ’’آج میں آپ کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ یہ مرحوم شیخ عبداللہ تھے جنہوں نے ایک پیسہ لیے بغیر جموں و کشمیر کے لوگوں کو زمین کا حق دیا۔ جموں و کشمیر کے لوگ اسی سیاسی محرومی سے گزر رہے ہیں جب کشمیر کے لوگوں کو بیچا گیا تھا۔
Gazipur Lok Sabha Seat: افضال انصاری کو لگا بڑا جھٹکا، سماجوادی پارٹی سے نصرت انصاری کی امیدواری والا پرچہ خارج،جانئے اب آگے کیا ہوگا
نصرت کی نامزدگی ایک ڈمی امیدوار کے طور پر ہوئی تھی۔ نصرت نے یہ نامزدگی بطور ڈمی امیدوار (متبادل امیدوار) کی تھی۔ افضال نے کہا کہ اگر میری نامزدگی میں کوئی مسئلہ ہوا تو پارٹی نشان نصرت کو منتقل کر دیا جائے گا۔ تاہم، آزاد کاغذات کا ایک سیٹ بھی داخل کیا گیا ہے۔
Akhilesh Yadav in Ayodhya: ایودھیا میں اکھلیش کی ریلی، عوامی سیلاب اور زبردست بھیڑ نے بی جے پی کی نیند اڑا دی
اکھلیش یادو نے فیض آباد میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سرکار بنی تو ہم کسانوں کا قرض معاف کریں گے۔موجودہ حکومت میں سب سے زیادہ پیپر لیک ہوئے ہیں ، یہ حکومت نوجوانوں کو نوکری نہیں دے پارہی ہے۔
2024 Lok Sabha Polls: پاکستان سے اتنا ہی پیار ہے توچلے جاو وہاں اور کٹورا لے کر بھیک مانگو پاکستان میں:یوگی آدتیہ ناتھ
اتر پردیش کے مہوبا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے پاکستان کا نام لے کر مخالفین پر خوب نشانہ لگایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی سے زیادہ لوگ یہاں غربت کی لکیر سے اوپر اٹھے ہیں۔ پاکستان کے اندر روزانہ مظاہرے ہورہے ہیں۔
Telangana Theaters To Shut Down For Two Weeks: تیلگو فلم انڈسٹری کا برا حال، تلنگانہ میں 2 ہفتے کیلئے سنیما گھر بند کرنے کا اعلان
تیلگو فلم انڈسٹری کی آخری بڑی ہٹ ٹِلو اسکوائر تھی، جو 29 مارچ کو ریلیز ہوئی تھی۔ اس طرح، ٹالی ووڈ کو ایک کامیاب فلم دیکھے تقریباً ڈیڑھ ماہ گزر چکا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق عام انتخابات اور آئی پی ایل کی وجہ سے پروڈیوسر فلمیں ریلیز نہیں کر رہے ہیں۔
Amit Shah comment on Mamata Banerjee: اب صرف ملاوں،مدرسوں اور مافیاوں کی خاطرداری کررہی ہیں ممتابنرجی
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ٹی ایم سی حکومت اماموں کو ماہانہ تنخواہ دیتی ہے، لیکن پجاریوں اور مندروں کے نگراں کو ایک پیسہ بھی نہیں دیتی ہے۔ انہوں نے کہا، "ٹی ایم سی 'ماں، ماٹی اور مانش' کے نعرے پر اقتدار میں آئی تھی۔ لیکن اب ان کی توجہ 'ملا، مدرسہ اور مافیا' کی طرف ہے۔
Asaduddin Owaisi Attacks PM Modi: مسلمانوں کو درانداز اور زیادہ بچے پیدا کرنے والے بیان پر پی ایم مودی نے دی وضاحت تو اویسی نے کیا پلٹ وار
ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی نے اپنی تقریر میں مسلمانوں کو درانداز اور بہت زیادہ بچے والے کہا تھا۔ اب وہ کہہ رہے ہیں کہ وہ مسلمانوں کی بات نہیں کر رہے، انہوں نے کبھی ہندو مسلم نہیں کی۔
Sheohar Lok Sabha Seat: بہار کے سب سے چھوٹے ضلع کی لوک سبھا سیٹ پرہورہا ہے سب سے بڑا مقابلہ،دبنگ لیڈر آنند موہن کی ساکھ داو پر
شیوہر لوک سبھا سیٹ پر گزشتہ تین الیکشن میں بی جے پی کی امیدوار رما دیوی کی جیت ہوئی تھی۔ اور اس بار ان کا ٹکٹ کاٹ کر لولی آنند کو دیا گیا ہےچونکہ یہ سیٹ جے ڈی یو کے کھاتے میں آئی تھی،اس لئے رمادیوی کو ٹکٹ دینا ممکن نہیں تھا اور ویسے بھی رما دیوی پہلے سے ہی ہاتھ کھڑے کرچکی تھی۔
PM Narendra Modi Degree Row: کتنے پڑھے لکھے ہیں وزیراعظم ؟ پی ایم مودی کی ڈگری اور تعلیمی لیاقت سے اٹھ گیا پردہ
انتخابی حلف نامے میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی تعلیمی قابلیت کے بارے میں بھی جانکاری دی ہے۔ اس کے مطابق پی ایم مودی نے 1967 میں گجرات بورڈ سے اسکول کی تعلیم مکمل کی۔ اس کے بعد 1978 میں دہلی یونیورسٹی سے بیچلر آف آرٹس کیا۔
Dhananjay Singh to support BJP: دھننجے سنگھ نے بی جے پی کی حمایت کا کیا اعلان، کہا:ملک اور ریاست میں اچھی حکومت ہے
واضح رہے کہ دھننجے سنگھ نے منگل کی شام کہا کہ میں بی جے پی کی حمایت کروں گا۔ میں پی ایم نریندر مودی اور سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ ہوں۔ میری بیوی شریکلا بی جے پی میں شامل ہوسکتی ہیں۔دھننجے کے اس فیصلے کا اثر جونپور لوک سبھا سیٹ پر پڑ سکتا ہے۔