Bharat Express

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


سعودی عرب نے نائف السدیری کوفلسطین میں اپنا سفیرمقررکرکے واضح کردیا ہے کہ فی الحال اسرائیل کے ساتھ تعلقات آگے بڑھانے کے لئے جلد بازی کے موڈ میں نہیں ہیں۔  اسرائیل اور فلسطین کے تنازعہ میں اب تک سعودی عرب کھل کرفلسطین کی حمایت کرتا رہا ہے۔

ہریانہ کے نوح میں 31 جولائی کو ہوئے فرقہ ورانہ فسادات کے بعد سے دفعہ 144 نافذ ہے۔ اس لئے نماز جمعہ کی ادائیگی مسجد میں نہیں ہو پا رہی ہے۔ پولیس انتظامیہ نے مسلمانوں سے اپنے اپنے گھروں میں نماز ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

بی جے پی نے کہا کہ نظیراحمد کو موقع دیا گیا تھا کہ واضح کریں کہ وہ ان کے بیٹے کے ذریعہ بودھ خاتون کو بھگانے اور اس سے شادی کرنے کے معاملے میں حادثہ میں شامل ہیں یا نہیں۔

Washington News: ڈونالڈ ٹرمپ کو زہرملا خط بھیجنے والی خاتون کو پکڑلیا گیا۔ خاتون کناڈا کی ہے۔ عدالت نے اسے 22 سال کی سزا سنائی ہے۔

Sana Khan Son Tariq: مفتی انس سید نے جو ویڈیو شیئر کیا، اس میں اپنے بچے سید طارق جمیل کو لے جاتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ ویڈیو میں انس کو سفید رنگ کا کرتا پاجامہ پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وزیراعظم مودی کے اقتصادی مشاورتی کونسل کے چیئرمین بیبیک دیب رائے نےآرٹیکل میں لکھا تھا کہ ہمارا موجودہ آئین کافی حد تک 1935 کے گورنمنٹ آف انڈیا ایکٹ پر مبنی ہے۔ ہمیں یہ غورکرنا ہوگا کہ ہندوستان کو 2047 کے لئے کس آئین کی ضرورت ہے۔

بشریٰ بی بی نے کہا کہ عمران خان صاحب بالکل ٹھیک ہیں، لیکن انہیں کلاس سی میں رکھا گیا ہے۔ ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود قانونی ٹیم کو ملنے نہیں دیا گیا۔ ہم اس معاملے کو عدالت کے سامنے اٹھائیں گے۔

 Mahira Khan To Tie Knot: ماہرہ خان سے متعلق کہا جا رہا ہے کہ وہ ستمبر میں اپنے بوائے فرینڈ سلیم سے شادی کرنے والی ہیں۔ خبروں کے مطابق شادی کے فنکشن میں ان کے قریبی دوست اور رشتہ دار شرکت کریں گے۔