Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


راجیہ سبھا رکن اورسینئر وکیل کپل سبل نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم سے پارلیمنٹ کا خصوصی سیشن بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے متفقہ قرارداد منظورکرکے دنیا کواتحاد کا پیغام دینے پرزوردیا۔

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سربراہ اسدالدین اویسی نے کالی پٹی پہن کراحتجاجی مظاہرہ کیا اورجمعہ کی نمازمیں کالی پٹی پہننے کی اپیل کی تھی۔

جموں وکشمیرکے پہلگام حملے میں شامل دہشت گرد عادل کی ماں نے کہا کہ فورسیزکواسی جگہ پرعادل کا انکاؤنٹرکردینا چاہئے، اگر وہ وہاں پرتھا۔

پہلگام حملے کے بعد فوج جموں وکشمیرمیں زبردست ایکشن لے رہی ہے۔ باندی پورہ میں فوج نے لشکرکے ٹاپ کمانڈرالطاف الطاف لالی کوہلاک کردیا ہے۔ واضح رہے کہ فوج کوآج صبح باندی پورہ میں دہشت گردوں کے ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ اس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے محاذ سنبھالا تھا۔

کشمیرکے پہلگام دہشت گردانہ حملے پر پاکستان نے کہا ہے کہ ہندوستان اگرکوئی ایڈوینچرکرنا چاہتا ہے تو وہ اس کے لئے بھی تیارہے۔ ایسا ہی انہوں نے گزشتہ بار بھی کیا تھا۔

رائل چیلنجرس بنگلورو کی اس سیزن میں اپنے گھر پرکھیلے گئے 4 مقابلوں میں یہ پہلی ہی جیت ہے۔ اس کے ساتھ ہی رائل چیلنجرس بنگلورو نے اس سیزن میں چھٹی جیت حاصل کرتے ہوئے پلے آف کی سمت میں قدم بڑھایا ہے۔

پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد کانگریس لیڈر راہل گاندھی کشمیرکا دورہ کریں گے۔ وہ اننت ناگ کے اسپتال میں زخمیوں سے ملاقات کریں گے اور ان کی خیریت معلوم کریں گے۔ یہ دورہ متاثرین کے تئیں اظہارہمدردی کرنے اورحکومت کی کوششوں کی حمایت کرنے کے لئے ہے۔

پہلگام دہشت گردانہ حملے سے متعلق آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے مسلمانوں سے بڑی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کل کالی پٹی باندھ کرجمعہ کی نماز ادا کریں تاکہ ہم دہشت گردوں کو پیغام دے سکیں کہ ہم ان کے اس بزدلانہ حرکت کی مذمت کرتے ہیں۔

بورڈ کے ترجمان ڈاکٹرقاسم رسول الیاس نے کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملہ کے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اورسوگ کے اظہار کے طورپریہ احتجاجی مہم تین دن کے لیے ملتوی کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وقف تحفظ مہم کے تحت ملک گیر سطح پر جو مظاہرے اور عوامی اجتماعات جاری تھے، ان پر23 اپریل سے تین دنوں کے لئے مکمل روک لگا دی گئی ہے۔

حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے کہا کہ یہ بی جے پی یا کسی دیگرپارٹی کی داخلی میٹنگ نہیں ہے۔ ہم دہشت گردی اور دہشت گردوں کو پناہ دینے والے ممالک کے خلاف ایک مضبوط اور متحدہ پیغام بھیجنے کے لئے ایک آل پارٹی میٹنگ ہے۔