Habiburrahman
Bharat Express News Network
Anti-Corruption Bureau takes action: دہلی میں بڑے گھوٹالے کا پردہ فاش، جعلی فارمیسی رجسٹریشن کے الزام میں 47 افراد گرفتار
دہلی فارمیسی کاؤنسل میں 4928 فارمسسٹ رجسٹرڈ ہیں، جن میں سے 70 فیصد فارماسسٹ کے فرضی ہونے کا امکان، اطلاع کے مطابق اس اسکینڈل کے تحت جعلی دستاویزات کی بنیاد پر ہزاروں فارماسسٹوں کو غیر قانونی طور پر رجسٹر کیا گیا۔
Waqf Amendment Bill 2025: ’ایودھیا میں 13 ہزار ایکڑ زمین کا گھوٹالہ، کیدارناتھ میں 300 کروڑ سونا غائب، ہندوؤں کی زمین کی حفاظت ہو نہیں پارہی اوربات مسلمانوں کی ہورہی ہے‘
وقف ترمیمی بل بحث میں حصہ لیتے ہوئے شیوسینا یو بی ٹی رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے مرکزی حکومت اور بی جے پی کو زوردار انداز میں ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ وقف ترمیمی بل صرف اصل ایشوز سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، اس سے مسلمانوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
Waqf Amendment Bill 2025: کانگریس رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سید ناصر حسین نے وقف ترمیمی بل کے حوالے سے حکومت پر گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا
کانگریس جنرل سکریٹری ڈاکٹر سید ناصر حسین نے راجیہ سبھا میں وقف ترمیمی بل پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ وقف بورڈ کے خلاف سب سے بڑی گمراہی یہ پھیلائی گئی ہے۔ وقف بورڈ کسی بھی زمین کو اپنی زمین کہہ دیتا تھا۔ کیا ملک میں ریونیو ریکارڈ نہیں ہے، قانون نہیں ہے، عدالت نہیں ہے؟
Wakf was imposed forcibly Says Sonia Gandhi: وقف بل جبراً مسلط کیا گیا، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں سونیا گاندھی نے کیا برہمی کا اظہار
سی پی پی کی میٹنگ میں سونیا گاندھی نے کہا کہ کل لوک سبھا میں وقف ترمیمی بل 2024 پاس ہو گیا۔ اس بل کو جبراً پاس کیا گیا ہے۔ یہ بل آئین پر ایک حملہ ہے۔
Lalu Prasad’s operation successful in AIIMS: ایمس میں لالو پرساد یادو کا کڈنی ٹرانسپلانٹ کا آپریشن کامیاب، جنرل وارڈ میں ہوئے منتقل
دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں لالو پرساد یادو کا کڈنی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔ اسپتال میں ان کے ساتھ بیوی رابڑی دیوی اور فیملی کے دیگر اراکین بھی موجود ہیں
Supreme Court warns DGP’s: پولیس میں لوگوں اور سماج کا یقین بنائے رکھنا بہت ضروری، مجرم کے ساتھ بھی قانون کے مطابق ہی سلوک ہونا چاہیے: سپریم کورٹ
سپریم کورٹ کی بنچ نے کہا کہ پولیس ریاستی نظام کا ایک اہم حصہ ہے، اس کا سماج اور لوگوں کے تحفظ پر سیدھا اثر پڑتا ہے۔ عدالت نے دو ٹوک لہجے میں کہا کہ پولیس افسروں کو اپنی حد نہیں پار کرنی چاہیے۔
Waqf Amendment Bill 2025: حکومت مسلمانوں کے ساتھ سوتیلا سلوک کر رہی، سنجے سنگھ نے بی جے پی کو راجیہ سبھا میں سنائی کھری کھری
مرکز پر نشانہ لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ مسلمانوں کی بھلائی کر رہے ہیں، دونوں ایوانوں میں جس کا ایک ہی مسلم رکن ہے وہ مسلمانوں کا بھلا کرے گا۔
PM takes religious heritage to World Stage: وزیراعظم ہندوستانی مذہبی ورثے کو عالمی سطح پر لے گئے، نریندر مودی نے ہر عالمی دورے کو ہندوستان کی شاندار روایات کی نمائش میں تبدیل کردیا
وزیراعظم دنیا میں کہیں بھی جائیں، ہندوستان کے مذہبی ورثے کی نمائش ہوتی ہے۔ مارچ 2025 میں ماریشس کے دورے کے دوران، پی ایم مودی نے گنگا تالاو کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تروینی سنگم کا مقدس پانی پیش کیا، جو ہندوستان اور ماریشس کے درمیان روحانی اتحاد کی علامت ہے۔
Education Department felicitation program in Manu: مولانا آزاد نیشنل اردویونیورسٹی میں شعبہ تعلیم کا پروگرام، طالب علموں اورسینئر افسرکی عزت افزائی
مولانا آزاد نیشنل اردویونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر سیدعین الحسن نے طلبہ کو ان کی کامیابی پرمبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Waqf Bill 2024: اقرا حسن نے وقف ترمیمی بل کو مسلمانوں کی شناخت مٹانے والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بل کے ذریعہ مسلم خواتین کو کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا
یہ قانون اسلامی اصولوں کے مطابق بنایا گیا تھا اور اس میں مجوزہ ترمیم اسلامی روایات اور ثقافت کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ یہ اقدام مسلمانوں کے حقوق سلب کرنے کی کوشش ہے، جو سراسر غیر آئینی ہے: کلیان بنرجی





