Bharat Express DD Free Dish

Habiburrahman




Bharat Express News Network


پروفیسر منوکا کھنہ نے قائم مقام وائس چانسلر کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا ہے۔ وہ تعلیمی انتظامیہ اور نصاب سازی میں تجربہ رکھتی ہیں اور طلبہ مرکوز اقدامات کے لیے جانی جاتی ہیں۔ اپنے ابتدائی خطاب میں انہوں نے پروفیسر رائے کے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ادارے کو تعلیمی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے، تحقیقی سطح بلند کرنے اور طلبہ کی سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کا وعدہ کیا۔

حادثے کی خبر سے مالیر کوٹلہ اور اطراف میں کہرام، پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے لواحقین کو مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

فلم پائر کی کامیابی نہ صرف ہدایت کار ونود کپل کی صلاحیتوں کی مظہر ہے بلکہ یہ ہندوستانی سنیما کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی شناخت اور فنکارانہ سچائی کی علامت بھی بن چکی ہے۔ ان ایوارڈز سے واضح ہوتا ہے کہ مقامی کہانیوں کی عالمی اثرپذیری بڑھ رہی ہے، خاص کر جب انہیں خلوص، سادگی اور انسانی ربط کے ساتھ پیش کیا جائے۔

ایوان کی کارروائی کو جان بوجھ کر متاثر کیا جا رہا ہے، اسپیکر اوم برلا کا اپوزیشن پر الزام، راجیہ سبھا میں بھی اپوزیشن کے احتجاج کے سبب کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

اپوزیشن کے دباؤ کے بعد اب حکومت نے بحث کی منظوری دے دی ہے۔ آج کی بحث محض ایک واقعے پر نہیں بلکہ قومی سلامتی، خارجہ پالیسی اور اپوزیشن و حکومت کے بیچ سیاسی توازن کا بھی امتحان ہوگی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ 2014 کے بعد سے 600 سے زائد قدیم نوادرات کو دنیا کے مختلف ممالک سے واپس لایا گیا ہے، جن میں سے 36 نوادرات تمل ناڈو سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان میں نٹراج، لنگودبھور، دکشنامورتی، اردھناریشور، نندیشور، اوما پارمیشوری، پاروتی، اور سمبندر کی قیمتی مورتیوں کو دوبارہ تمل دھرتی پر نصب کیا گیا ہے۔

انسانیت کے لیے نجات کا پیغام سیرتِ طیبہ میں پوشیدہ ہے اور یہی پیغام صرف مسلمانوں ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت تک پہنچانا وقت کا اہم تقاضا ہے۔ جمعیۃ علماء کشن گنج کے زیر اہتمام حیاتِ رسول ﷺ کوئز کمپٹیشن کی اختتامی تقریب، طلبہ کی شاندار کارکردگی۔

ریاست کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے واقعے کی مجسٹریٹی جانچ کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کا علاج جاری ہے، کچھ کو رشی کیش کے ایمس اسپتال بھی ریفر کیا گیا ہے۔ ہمارا پہلا مقصد یہی ہے کہ زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کیا جائے تاکہ وہ جلد صحتیاب ہو سکیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہیپاٹائٹس کی بروقت تشخیص اور ویکسینیشن جگر کے کینسر سے تحفظ کا مؤثر ذریعہ ہے۔ ہیپاٹائٹس سے لاعلمی زیادہ خطرناک ہے – آگاہی، بچاؤ کی کنجی ہے!

وزیراعظم مودی نے بتایا کہ 2014 کے بعد بھارت 600 سے زیادہ چوری شدہ اور بیرون ملک فروخت ہونے والے نوادرات واپس لا چکا ہے، جن میں سے 36 تمل ناڈو سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ ہماری ثقافت کی واپسی ہے، اور چولا حکمرانوں نے اس وراثت کو محفوظ رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔