Bharat Express DD Free Dish

Habiburrahman




Bharat Express News Network


وزیراعظم مودی پیر کی دوپہر اردن پہنچے، جہاں سے انہوں نے اپنے تین ملکی دورے کا آغاز کیا، جس میں ایتھوپیا اور عُمان بھی شامل ہیں۔ یہ وہ ممالک ہیں جن کے ساتھ بھارت کے قدیم تہذیبی روابط کے ساتھ ساتھ مضبوط عصری دوطرفہ تعلقات بھی قائم ہیں۔

بھارت–اردن بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت تیزی سے دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی سمت گامزن ہے اور ملک کی ترقیاتی شرح 8 فیصد سے زائد ہے، جو پیداواری طرز حکمرانی اور اختراع پر مبنی پالیسیوں کا براہ راست نتیجہ ہے۔

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کہا ’’وِجے دِوَس کے موقع پر میں بھارت ماتا کے ان بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہوں جن کی جرأت، شجاعت اور وطن سے بے پناہ وفاداری نے قوم کو ہمیشہ سربلند رکھا ہے۔ ان کی بہادری اور حب الوطنی آنے والی نسلوں کے لیے باعثِ ترغیب رہے گی۔‘‘ صدر مرمو نے مزید کہا کہ آپریشن سندور کے دوران فوج نے خود انحصاری، عسکری مضبوطی اور جدید جنگی حکمتِ عملی کا مؤثر مظاہرہ کیا، جو پورے ملک کے لیے باعثِ فخر ہے۔

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے حکومت کے اس اقدام کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہ محض منریگا کا نام بدلنے کا معاملہ نہیں بلکہ اس اسکیم کو کمزور اور ختم کرنے کی سازش ہے۔

ملاقات کے دوران تجارت و سرمایہ کاری، دفاع و سلامتی، قابل تجدید توانائی، کھاد و زراعت، آئی ٹی و ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، بنیادی ڈھانچہ، صحت و فارما، تعلیم، سیاحت، ثقافت اور عوامی روابط جیسے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا۔

حکومتی سرکلر کے مطابق، دہلی میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) مسلسل شدید (Severe) زمرے میں برقرار ہے، جس کے باعث بچوں کی صحت کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ 15 دسمبر کو جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اگلے احکامات تک نرسری سے جماعت پنجم تک فزیکل کلاسز مکمل طور پر معطل رہیں گی۔

یہ ملاقات وزیراعظم مودی کے تین ملکی غیر ملکی دورے کے پہلے مرحلے کے دوران ہوئی۔ عَمان پہنچنے پر اردن کے وزیر اعظم جعفر حسن نے ان کا خیر مقدم کیا۔ یہ دورہ بھارت اور اُردن کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر ہو رہا ہے، جس سے باہمی شراکت داری کو نئی جہت ملنے کی توقع ہے۔

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ منریگا کا نام بدلنا دراصل ’’بی جے پی-آر ایس ایس کی منریگا کو ختم کرنے کی سازش‘‘ ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ غریبوں کے حقوق کو کمزور کرنے کی یہ ایک منظم کوشش ہے۔ کھڑگے نے کہا کہ کانگریس اس فیصلے کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور سڑکوں پر بھرپور احتجاج کرے گی۔

این آئی اے کے مطابق لشکرِ طیبہ، ٹی آر ایف اور مذکورہ دہشت گردوں پر بھارتیہ نیائے سنہتا (BNS) 2023، آرمز ایکٹ 1959 اور غیر قانونی سرگرمیاں (انسداد) ایکٹ 1967 کے تحت الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بھارت کے خلاف جنگ چھیڑنے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

وزیراعظم مودی پیر کے روز اردن، ایتھوپیا اورعُمان کے تین ملکی دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔ یہ دورہ بھارت کے ان ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ اردن کا یہ دورہ چار روزہ غیر ملکی سفر کا پہلا مرحلہ ہے۔