Habiburrahman
Bharat Express News Network
Reliance Group to invest 10 lakh crore in AI: ریلائنس گروپ کے چیئرمین مکیش امبانی نے کیا اے آئی میں 10 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان
مکیش امبانی نے کہا کہ ریلائنس گروپ یہ ثابت کرے گا کہ اے آئی روزگار ختم نہیں کرتا بلکہ اعلیٰ مہارت والے نئے مواقع پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ کون استعمال کی رفتار اور وسعت کے لیے سب سے مضبوط ماحولیاتی نظام قائم کر سکتا ہے۔
Sundar Pichai on AI: ٹیک سربراہوں سے وزیراعظم کی ملاقات، سندر پچائی نے سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’مجھے بڑے خواب دیکھنے کے لیے اے آئی سے زیادہ کسی اور ٹیکنالوجی نے متاثر نہیں کیا‘‘
سندر پچائی نے حکومتوں اور صنعتوں پر زور دیا کہ وہ باہمی تعاون کے ساتھ جرات مندانہ اور ذمہ دارانہ اقدامات کریں تاکہ اس ٹیکنالوجی کے فوائد سب تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اے آئی کے مثبت نتائج خود بخود یقینی نہیں ہوتے، اس کے لیے درست سمت اور نگرانی ضروری ہے۔
PM Modi meeting with Swiss President: اے آئی امپیکٹ سمٹ میں وزیراعظم نریندر مودی کی سوئس صدر سے دوطرفہ ملاقات، بھارت–سوئٹزرلینڈ کے درمیان تعاون پر زور
یہ پیش رفت اس بات کی عکاس ہے کہ ’انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026‘ کے پس منظر میں بھارت اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان اے آئی گورننس، تحقیق، اختراع اور عالمی تعاون کے شعبوں میں شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے۔
PM Modi holds meeting with French President: وزیراعظم نریندر مودی اور فرانسیسی صدر ایمینوئیل میکروں کی دوطرفہ ملاقات
فرانس کے صدر میکروں نے بھارت کی ڈیجیٹل تبدیلی کی ستائش۔ انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 کے موقع پر بھارت–فرانس اسٹریٹجک شراکت داری پر تبادلۂ خیال۔
Jamaat-e-Islami Hind: ماہ رمضان میں تقویٰ، صبر اور مضبوط قوت ارادی کے حصول پر توجہ دیں: سید سعادت اللہ حسینی
سید سعادت اللہ حسینی نے رمضان کو صبر کا مہینہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صبر کا مطلب یہ ہے کہ انسان اپنے اصولوں پر چٹان کی طرح مضبوطی سے قائم رہے، چاہے بیرونی دباؤ ہو یا اندرونی خواہشات کا زور۔ انہوں نے کہا کہ روزہ بھوک، پیاس، مصروفیات اور توجہ بٹانے والے عوامل کے باوجود ضبطِ نفس کی تربیت دیتا ہے تاکہ انسانی زندگی نفس کے بجائے اللہ کے احکام کی تابع ہو۔
India AI Impact Summit: ابوظہبی کے ولی عہد خالد بن محمد کی انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ میں وزیراعظم نریندر مودی سے دوطرفہ ملاقات
سمٹ کی رہنمائی تین بنیادی ستونوں عوام، سیارہ اور ترقی کے تحت کی جا رہی ہے۔ یہ ستون عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تعاون کے بنیادی اصول بیان کرتے ہیں، جن میں انسانی حقوق کے تحفظ کے ساتھ انسان مرکز اے آئی، ماحولیاتی طور پر پائیدار ترقی، اور جامع معاشی و تکنیکی پیش رفت شامل ہیں۔
Jeet Adani at AI Summit: جیت اڈانی کا اے آئی سمٹ میں خطاب،’اے آئی صدی‘ کیلئے تین بنیادی ستونوں کی نشاندہی، 100 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان
جیت اڈانی نے اعادہ کیا کہ اڈانی گروپ ملک کے لیے خودمختار، سبز توانائی سے چلنے والا اے آئی انفراسٹرکچر پلیٹ فارم قائم کرنے کے لیے 100 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ رکھتا ہے۔
PM Modi on AI opportunity: ’انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ میں وزیراعظم مودی نے کیا خبردار! ’’اے آئی تبدیلی لانے والی قوت، مگرغیرذمہ دارانہ استعمال سے ہوسکتا ہے انتشار‘‘
وزیراعظم نے کہا کہ اے آئی اعلیٰ قدر، تخلیقی اور بامقصد کاموں کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔ اس سے اختراع، صنعت کاری اور نئے شعبہ جات کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے مہارت سازی، از سر نو مہارت حاصل کرنے اور تاحیات تعلیم کو عوامی تحریک بنانے پر بھی زور دیا ہے۔
PM Modi holds talks with Croatia PM: وزیر اعظم نریندر مودی کی کروشیا کے وزیراعظم سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق
ٹیکنالوجی، بلیو اکانومی اور انڈیا-یورپی یونین آزاد تجارتی معاہدے پر پیش رفت پر زور۔ یہ ملاقات حیدرآباد ہاؤس میں ہوئی جس میں بھارت اور کروشیا کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی شراکت داری کو وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
India AI Impact Summit: وزیراعظم مودی کی قیادت میں بھارت نے طے کیا اہم سنگ میل،انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ میں تین لاکھ سے زائد افراد کی شرکت
چندرشیکھر نے اس سمٹ کو وزیر اعظم کے ’’انڈیا ٹیکاڈ‘‘ اور ’’سیکنڈ ویو‘‘ وژن کا اہم سنگ میل قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ کسی بھی بڑے پروگرام میں تنظیمی خامیاں ہو سکتی ہیں، لیکن اصل اہمیت اس بات کی ہے کہ ملک میں اے آئی اپنانے اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی رفتار تیز ہو۔





