Bharat Express DD Free Dish

Abu Danish Rehman




Bharat Express News Network


ٹرولرز کو سخت جواب دیتے ہوئے سونم وانگچک نے کہا، "اگر مجھے کوئی سودا ہی کرنا ہوتا تو کیا میں 26 دن تک بھوکا رہتا؟ جو لوگ سمجھوتے کرتے ہیں، وہ اس طرح سڑکوں پر بیٹھ کر نہیں کرتے بلکہ آرام دہ کمروں میں بیٹھ کر فیصلے ہوتے ہیں۔ افسوس ایسے معاشرے پر جہاں اس قسم کی سوچ پروان چڑھے اور ایسے گھٹیا خیالات جنم لیں۔"کر دیا تھا۔

محمد جنید نے بھی پولیس کارروائی پر اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ شام کے وقت پولیس ان کے گھر پہنچی اور ان کے والد کو اپنے ساتھ لے گئی۔ ان کے مطابق میرٹھ میں مقیم ان کی بہن کے گھر بھی پولیس نے کارروائی کی اور ان کے سسر اور دیور کو حراست میں لیا۔ جنید نے دعویٰ کیا کہ ان کے اہل خانہ کی پاس بکیں اور آدھار کارڈ بھی ضبط کر لیے گئے

وزیر اعظم مودی نے اپنے خطاب میں کہا، "گزشتہ رات آپ سب سے رابطہ کرنے کا موقع ملا۔ میں نے جو ویڈیو شیئر کیا تھا، اس پر آپ نے جس طرح مثبت تجاویز اور محبت کا اظہار کیا، اس کے لیے میں دل کی گہرائیوں سے آپ سب کا شکر گزار ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ کی محبت اور اعتماد آئندہ بھی اسی طرح برقرار رہے گی اور ہمارا یہ رشتہ مزید مضبوط ہوگا۔"

 دہلی- این سی آر میں آج دن بھر تیز بارش اور آندھی کا امکان ہے۔ ہواؤں کی رفتار 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 اور کم سے کم 28 ڈگری سیلسیس رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔اتر پردیش کے میرٹھ، آگرہ، متھرا، کانپور، جھانسی، گونڈا، گورکھپور، وارانسی اور پریاگ راج سمیت متعدد اضلاع میں ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ تیز آندھی چلنے کا امکان ہے۔

وزیر اعظم مودی  کا یہ پیغام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مرکزی وزراء جے پی نڈا اور ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ساتھ مثبت مذاکرات کے بعد سونم وانگچک نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا۔سونم وانگچک کی صحت سے متعلق پیغام کے ساتھ وزیر اعظم مودی نے ملک کے طلبہ، نوجوانوں اور والدین کے نام ایک خصوصی ویڈیو پیغام بھی جاری کیا۔

اڈانی انرجی سلوشنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کندرپ پٹیل نے کہا کہ یہ منصوبہ بھارت کی آئندہ صنعتی ترقی کے لیے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرے گا۔ ان کے مطابق اس سے نہ صرف گرین ہائیڈروجن اور گرین امونیا جیسے صاف توانائی کے منصوبوں کو فروغ ملے گا

ایوان کے باہر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ نے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کے مطالبے کے حق میں احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے بھی مطالبہ کیا کہ وزیر تعلیم استعفیٰ دیں، اس کے بعد ہی پارلیمنٹ میں اس معاملے پر بامعنی بحث ہو سکتی ہے۔

فلم میں خوشالی کمار کے ساتھ سینئر اداکار مہیش مانجریکر اور معروف اداکار پیوش مشرا بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ تجربہ کار اور باصلاحیت فنکاروں کے ساتھ کام کرنا خوشالی کے سوچے سمجھے فلمی انتخاب کی عکاسی کرتا ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ اپنے کیریئر میں معیاری سینما کو ترجیح دے رہی ہیں۔خوشالی کمار ایسے وقت میں مختلف نوعیت کے کردار ادا کر رہی ہیں،

اس موقع پر بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، منیجنگ ڈائریکٹر اور ایڈیٹر اِن چیف اُپیندر رائے بطور سرپرست تقریب میں شریک ہوئے، جب کہ مہاکوی نیرج کے فرزند مرگانک پربھاکر نے پروگرام کی میزبانی اور انتظامات کی نگرانی کی۔

یہ کارروائی 12 مارچ کو شروع ہونے والی تحقیقات کا نتیجہ ہے، جس کے تحت 60 معیشتوں کی پالیسیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران دو مرحلوں میں عوامی سماعتیں ہوئیں، 45 سے زائد حکومتوں سے مشاورت کی گئی، 2,100 سے زیادہ عوامی تجاویز موصول ہوئیں اور 100 سے زائد گواہوں کے بیانات قلم بند کیے گئے۔یو ایس ٹی آر نے 2 جون کو اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ تمام 60 معیشتوں کی پالیسیاں ’’غیر منصفانہ‘‘ ہیں اور امریکی تجارت پر منفی اثر ڈالتی ہیں،