Amir Equbal
Bharat Express News Network
BRICS Expansion: برکس میں کی گئی توسیع، اِن چھ نئے ممالک کو کیا گیا شامل، کیا یو این ایس سی بھی تیار ہوگی؟
جوہانسبرگ میں برکس رہنماؤں کے ساتھ ایک میڈیا بریفنگ میں مودی نے کہا کہ ارجنٹائن، مصر، ایتھوپیا، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو نئے اراکین کے طور پر شامل کرنے سے گروپ کو نئی توانائی اور سمت ملے گی
Mamata’s Rakesh Roshan gaffe in viral video: ممتا بنرجی بھول گئیں ملک کے پہلے خلاباز کا نام، راکیش شرما کو کہا ‘راکیش روشن’، او پی راج بھر نے کہا، چندریان 3 زمین پر لوٹے تو خوش آمدید
وزیراعلی ممتا بنرجی خلا میں پہنچنے والے پہلے ہندوستانی خلاباز راکیش شرما کا ذکر کر رہی تھیں اور بتا رہی تھیں کہ جب راکیش شرما خلا میں پہنچے تھے تو اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے ان سے بات کی تھی۔ اسی دوران اس کی زبان پھسل گئی اور وہ راکیش شرما کی بجائے راکیش روشن بول گئیں۔ ان کا یہ بیان اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
Chandrayaan-3: لینڈر ‘وکرم’ کو چاند پر پہونچانے میں لکھنؤ کی ریتو نے بھی اہم کردار ادا کیا، جانئے کیسے بنیں چندریان 3 کا مشن ڈائریکٹر
چندریان 3 مشن کی کامیابی کے بعد سے ہی ریتو کو مبارکباد دینے والوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کے گھر میں بھی جشن کا ماحول ہے۔ ریتو کریدھل بنیادی طور پر لکھنؤ کے راجا جی پورم علاقے کی رہنے والی ہیں اور یہیں ان کا آبائی گھربھی ہے۔ یہاں ان کے بھائی رہتے ہیں
Mamata Banerjee On WFI: حساب کتاب کا دن دور نہیں، ممتا بنرجی نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کی معطلی پر مودی حکومت کو بنایا نشانہ
ڈبلیو ایف آئی کے انتخابات 7 مئی کو ہونے تھے لیکن وزارت کھیل نے اسے کالعدم قرار دے دیا۔ الیکشن آفیسر نے دوبارہ انتخابات 11 جولائی کو کرانے کا فیصلہ کیا، لیکن آسام ریسلنگ ایسوسی ایشن نے گوہاٹی ہائی کورٹ کا رخ کیا۔ پھر عدالت نے الیکشن روک دیا۔
MP Election 2023: ضلع نائب صدر روشنی یادو نے بی جے پی کو کہا الوداع ، 24 اگست کو بھوپال میں کانگریس میں ہوں گی شامل
روشنی یادو کا کہنا ہے کہ بی جے پی صرف خواتین کو دھوکہ دینے کا کام کرتی ہے۔ عوام ریاست اور مرکز دونوں کی قیادت سے ناراض ہے، جس پارٹی سے عوام خوش نہیں اس سے وابستہ ہوکر خدمت کا کام کیسے کیا جاسکتا ہے۔ روشنی نے کہا کہ علاقے کے عوام اور کارکنان دونوں کی بے پناہ حمایت اور پیار میرے ساتھ ہے۔
Sunny Deol will not contest the elections: کیا گدر 2 کے اداکار سنی دیول 2024 کا انتخاب لڑیں گے؟ دیئے یہ اشارے
سنی دیول نے کہا ہے کہ وہ ایک انٹروورٹ ہیں۔ یعنی وہ شخص جو دوسروں سے کم بولتا ہے یا اپنی بات صرف کسی خاص شخص سے کہہ سکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنی مصروفیات کی وجہ سے وہ فیلڈ میں بھی اپنا وقت نہیں دے پا رہے ہیں۔ ایسے میں وہ اگلی بار لوک سبھا الیکشن نہیں لڑنا چاہتے
Pakistan Bomb Blast: خیبرپختونخوا کے وزیرستان میں دہشت گردانہ حملہ، 11 مزدور جاں بحق
بتایا گیا کہ ہفتہ کی رات دیر گئے تحصیل شوال کے علاقے گل میر کوٹ کے قریب دہشت گردوں نے مزدوروں کو لے جانے والی گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے میں 11 مزدور ہلاک ہو گئے۔
UP Police Hindu Panchang: یوپی میں ہندو کیلنڈر کے مطابق پولیس اہلکار ہوں گے تعینات،ڈی جی پی نے جاری کیا حکم
ڈی جی پی نے بتایا کہ 24 اگست کو چاند شام 6 بجے سے رات 12 بجے تک غروب ہوتا ہے، یعنی رات 12 سے صبح 6 بجے تک، ایک اندھیری رات ہوتی ہے جس میں مجرم اپنا کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے چاند کے بعد آنے والی سپتمی اور نئے چاند کی سپتمی کے درمیان کا وقت مجرموں کے لیے بہت موزوں ہے
Polygamy In Assam: کیا آسام میں کثرتِ ازدواج پر پابندی عائد ہوگی؟ ہمانتا بسوا سرما نے قانون سازی کے لیے لوگوں سے طلب کی تجاویز
اسلام کے سلسلے میں عدالتوں نے کہا ہے کہ ایک سے زیادہ بیویاں رکھنا مذہب کا لازمی حصہ نہیں ہے۔ بیویوں کی تعداد کو محدود کرنے والا قانون مذہب پر عمل کرنے کے حق میں مداخلت نہیں کرتا ہے
Rajasthan Elections 2023: گجیندر سنگھ شیخاوت کا وزیر اعلی اشوک گہلوت پر نشانہ، کہا، بیٹے کی شکست سے مایوس ہیں تو میرے خلاف
جل شکتی کے وزیر نے پیپر لیک کے معاملے کو لے کر گہلوت کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ فیصلہ عوام کو کرنا چاہیے کہ پیپر لیک پر کارروائی کی جائے یا نہیں۔ انہوں نے جیسلمیر میں نامہ نگاروں سے کہا کہ "اشوک گہلوت لوک سبھا انتخابات میں اپنے بیٹے کی شکست کی مایوسی میں بیانات دیتے رہتے ہیں۔"