Bharat Express DD Free Dish

Abul Kalam




Bharat Express News Network


مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 17 سے 19 جولائی تک مغربی بنگال کے تین روزہ دورے پر رہیں گے۔ ریاست میں بی جے پی کی پہلی حکومت بننے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ ہے۔ اس دوران وہ بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوانوں سے ملاقات کریں گے اور ریاست میں امن و امان کی صورتحال کا اعلیٰ سطحی جائزہ بھی لیں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی جمعہ کے روز ہریانہ کے جِند سے بھارت کی پہلی ماحول دوست ہائیڈروجن ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعظم مودی ’امرت بھارت اسٹیشن یوجنا‘ کے تحت ازسرِ نو تیار کیے گئے مدھیہ پردیش کے ٹیکم گڑھ ریلوے اسٹیشن کا بھی ورچوئل افتتاح کریں گے۔

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی کے دوران ایران کے کئی اہم اور اسٹریٹجک مقامات پر حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ خطے میں بڑھتے ہوئے تناؤ کے پیش نظر بحرین میں بھی احتیاطی اقدامات کیے گئے ہیں، جبکہ عالمی توانائی کی سپلائی کو لے کر خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

خلیجِ بنگال میں بننے والے فعال کم دباؤ کے علاقے کے باعث ملک کی کئی ریاستوں میں آئندہ سات دنوں تک شدید سے انتہائی شدید بارش کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات نے دہلی، اتر پردیش، بہار، اڈیشہ، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش سمیت متعدد ریاستوں کے لیے الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔

فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (فکی) نے بدھ کے روز بھارت-برطانیہ جامع اقتصادی و تجارتی معاہدہ (CETA) کے نفاذ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہم معاہدہ بھارتی صنعت کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گا، مسابقتی صلاحیت میں اضافہ کرے گا اور عالمی ویلیو چین میں بھارت کی شمولیت کو مزید مضبوط بنائے گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری تازہ ون ڈے رینکنگ میں بھارتی ٹیم کے کپتان شبھمن گل دنیا کے نمبر ون ون ڈے بلے باز بننے کے مزید قریب پہنچ گئے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں 80 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد وہ دوسرے نمبر پر برقرار ہیں اور اب سرفہرست بلے باز ڈیرل مچل سے صرف 12 ریٹنگ پوائنٹس کے فاصلے پر ہیں۔

نیٹ (NEET) امتحان تنازع کے خلاف دہلی کے جنتر منتر پر گزشتہ 18 دنوں سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے سماجی کارکن سونم وانگچک کی صحت مسلسل خراب ہوتی جا رہی ہے۔ اس دوران اداکارہ راکھی ساونت نے ان کی جان کو قیمتی قرار دیتے ہوئے جذباتی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ وہ خود جا کر ان سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی درخواست کریں گی۔

اداکار عامر خان کی مبینہ تیسری شادی سے متعلق تنازع مزید گہرا گیا ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر نتیش رانے کی جانب سے عامر خان کو ’’لو جہاد کا برانڈ ایمبیسیڈر‘‘ قرار دینے کے بعد اب ایودھیا کے مذہبی لیڈر پرمہنس آچاریہ بھی اس معاملے میں انتہائی سنگین اور اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے اعلان کیا کہ جو شخص عامر خان کو قتل کرے گا، اسے 5 کروڑ روپے انعام دیا جائے گا۔

امریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی (FBI) نے پنجاب کے بدنام زمانہ جگو بھگوان پوریا گینگ سے مبینہ طور پر وابستہ بھارتی شہری نتیش کوشل عرف ’لالا‘ کو اپنی ’موسٹ وانٹڈ‘ مجرموں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ قتل، اغوا اور منشیات کی اسمگلنگ جیسے سنگین بین الاقوامی مقدمات میں مطلوب نتیش کوشل کی گرفتاری کے لیے امریکی حکام نے بڑے پیمانے پر کارروائی تیز کر دی ہے۔

گوا آزادی تحریک کے سرکردہ لیڈر اور ’کرناٹک کیسری‘ کے نام سے معروف جگن ناتھ راؤ جوشی کی برسی کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے کئی لیڈروں نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔