Bharat Express DD Free Dish

Abul Kalam




Bharat Express News Network


مختلف بائیں بازو کی جماعتوں اور عوامی تنظیموں نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے سمیت متعدد مطالبات سے متعلق راج بھون مارچ کا اعلان کیا تھا۔ گاندھی میدان سے نکلا مظاہرین کا قافلہ جب آگے بڑھا تو پولیس نے جے پی گولمبر کے قریب بیریکیڈ لگا کر انہیں روکنے کی کوشش کی، لیکن مظاہرین آگے بڑھنے پر بضد رہے اور کچھ افراد نے بیریکیڈ توڑ دیے۔

ایشین گیمز 2026 میں ہندوستانی شوٹر ایشا سنگھ نے خواتین کی 25 میٹر پسٹل انفرادی مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلور میڈل جیتا ہے۔ ان کی اس کامیابی پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سمیت کئی مرکزی وزرا اور سیاسی لیڈروں نے انہیں مبارکباد دی۔

قرارداد میں ہندوستانی حکومت سے جموں و کشمیر کو فوری طور پر مکمل ریاست کا درجہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قرارداد کی منظوری سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان نے شدید احتجاج کیا اور بعد میں ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔

ریئلٹی شو ’رائز اینڈ فال‘ کے سیزن 2 میں اس وقت ہنگامہ مچ گیا جب بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق ترجمان شہزاد پونا والا اور اداکار سیوت تومر کے درمیان شدید بحث کے بعد ہاتھا پائی ہوگئی۔ اس واقعے کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

اُجّین: مدھیہ پردیش کے اُجّین میں شاہی مسجد کے ایک حصے کو سڑک چوڑی کرنے کے لیے ہٹانے کی کارروائی کے دوران پیر کو حالات کشیدہ ہوگئے۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ کے دوران پتھراؤ کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے اور لاٹھی چارج کیا۔ یہ کارروائی سنگھستھ 2028 کی تیاریوں کے تحت سڑک چوڑی کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

سمستی پور: بہار کے سمستی پور ضلع کے محی الدین نگر میں ایک انتہائی نایاب اور حیران کن قدرتی منظر دیکھنے کو ملا ہے۔ عام طور پر امریکہ، کینیڈا اور سمندری علاقوں میں نظر آنے والا ’واٹر اسپاؤٹ‘ یعنی پانی کا بگولا یہاں بھی دکھائی دیا۔ آسمان اور پانی کے درمیان بنتے اس بگولے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

 ہندوستان نے وراٹ کوہلی اور کپتان شبھمن گل کی شاندار سنچریوں کی بدولت اتوار کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں 8 وکٹ سے کامیابی حاصل کرلی۔ گرین فیلڈ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس مقابلے میں جیت کے ساتھ میزبان ہندوستان نے 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو کانگریس پر حملہ تیز کرتے ہوئے سابق یو پی اے حکومت کے دوران بڑے پیمانے پر بدعنوانی کے الزامات عائد کیے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے دوران ریلوے پر ہونے والے اخراجات اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا سابقہ حکومت سے موازنہ کیا۔

جسٹس سنجیو نرولا کی سربراہی والی بنچ نے ایک معاملے میں کہا کہ ذاتی قانون پوکسو ایکٹ کے تحت بچوں کو حاصل قانونی تحفظ کو ختم نہیں کر سکتا۔

ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی زیرِ بحث ہے۔ سوارا کے لباس پر لکھی عبارت کو دیکھ کر تیج پرتاپ نے جیسے ہی ’موٹی‘ کہا، اداکارہ نے بھی برجستگی سے جواب دے کر محفل کا ماحول خوشگوار بنا دیا۔