Bharat Express DD Free Dish

Abul Kalam




Bharat Express News Network


وارانسی میں منعقدہ 72 ویں سینئر نیشنل والی بال چیمپئن شپ کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے ورچوئل طور پر کیا۔ افتتاحی تقریب میں اتر پردیش کے وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور ڈپٹی وزیرِ اعلیٰ برجیش پاٹھک بھی موجود تھے۔

مرکزی بجٹ کی تاریخ کو لے کر سسپنس برقرار ہے۔ عام طور پر مرکزی حکومت بجٹ یکم فروری کو پیش کرتی ہے، لیکن اس بار یکم فروری اتوار کے دن اور روی داس جینتی کے موقع پر آ رہا ہے۔

ویشالی ضلع کے لال گنج تھانہ پولیس نے ایک شخص کے گھر پر چھاپہ مار کر کے 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے سونے، چاندی کے زیورات اور نقدی چوری کر لی۔ اس معاملے میں ایس پی نے دو پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔

جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے وینزویلا کے خلاف امریکہ کی جانب سے کی گئی حالیہ فوجی کارروائی کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے ایک خطرناک اور جارحانہ اقدام قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ قومی خودمختاری، بین الاقوامی قانون اور عالمی امن کو مجروح کرتا ہے۔

آر بی آئی نے 2000 روپے کے نوٹوں سے متعلق تازہ اپڈیٹ جاری کیا ہے۔ 31 دسمبر 2025 تک 98.41 فیصد نوٹ واپس آ چکے ہیں، تاہم اب بھی 5669 کروڑ روپے مالیت کے نوٹ گردش میں موجود ہیں۔ گزشتہ دو مہینوں کے دوران صرف 148 کروڑ روپے کے نوٹ ہی واپس آئے ہیں۔

سری گنگا نگر کے رائے سنگھ نگر میں بھتہ خوری اور غیر قانونی وصولی کے معاملے میں پولیس کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ پولیس نے 91 لاکھ روپے نقدی اور ایک کار برآمد کی ہے، جبکہ اب تک مجموعی طور پر 11 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

لاطینی امریکی ملک وینزویلا میں جاری شدید سیاسی ہلچل اور عدم استحکام کے درمیان بھارت نے پہلی مرتبہ اپنا سرکاری ردِعمل سامنے رکھا ہے۔ وینزویلا میں گزشتہ چند دنوں سے جاری احتجاجی مظاہروں اور کشیدہ حالات پر بھارت نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی حکومت نے واضح کیا ہے کہ وہ وہاں بدلتی …

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ انڈمان اور نکوبار آئندہ 10 برسوں میں ملک کے خزانے میں بڑا حصہ ڈالیں گے ۔  امت شاہ نے کہا کہ ہمارے جزائر اب تجارت اور سیاحت کا مرکز بن رہے ہیں ۔  نئے عدالتی ضابطوں پر بھی زور دیا جا رہا ہے ۔

بی جے پی اور مہایوتی اتحاد نے بغیر کسی مخالفت کے تقریباً 68 سیٹوں پر برتری حاصل کر لی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے الزام لگایا ہے کہ حکمران اتحاد نے امیدواروں کو انتخابات سے دستبردار ہونے پر مجبور کرنے کے لیے دھمکیوں اور پیسے کا استعمال کیا۔

آسام حکومت کی بھتہ اسکیموں پر سخت تنقید کرتے ہوے کانگریس پارٹی نے کہا ہے  کہ انتخابات سے پہلے بی جے پی ووٹرروں کو نئی اسکیم سے رشوت دے رہی ہے۔