Bharat Express DD Free Dish

Rahmatullah




Bharat Express News Network


سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے انٹر بکلیٹس کے بارے میں پوچھے جانے پر ممتحن انو کماری نے کہا کہ ہمیں جانچ کے دوران ایسی کاپیاں بھی ملی ہیں، لیکن کچھ اچھی اور بہترین کاپیاں بھی ملی ہیں۔ کچھ کاپیاں ایسی بھی ملی ہیں جن میں بچوں نے استاد سے جذباتی ہو کر لکھا ہے کہ ’’سر براہ کرم میری مدد کریں۔

چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا جب تک غلطیاں تسلیم نہ کریں خود کودرست نہیں کر سکتے، ریفرنس میں 5 سوالات اٹھائے گئے ہیں، ذوالفقارعلی بھٹو کو فیئر ٹرائل کا موقع نہیں ملا، سپریم کورٹ کی رائے متفقہ ہوگی، بھٹو کے ٹرائل میں بنیادی حق پر عمل نہیں کیا گیا۔

پی ایم مودی کے مطابق، ٹی ایم سی حکومت کو ظالم لیڈر پر بھروسہ ہے لیکن بنگال کی بہنوں اور بیٹیوں پر بھروسہ نہیں ہے۔ بنگال کی خواتین اور ملک کی خواتین ناراض ہیں۔ خواتین کی یہ لہر صرف سندیش کھالی تک محدود نہیں رہے گی۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ بنگال کی خواتین طاقت ٹی ایم سی کے مافیا راج کو ختم کرنے کے لیے نکلی ہے۔

نوجوانوں کو جیتنے کی اپنی حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر، کانگریس مرکزی حکومت میں 30 لاکھ خالی سرکاری عہدوں کو پر کرنے کا وعدہ کرے گی، جس کا اعلان وائناڈ، کیرالہ سے پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی اور مدھیہ پردیش میں پارٹی کے سربراہ ملکارجن کھرگے آج کریں گے۔

لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے کانگریس کا منشور تیار کر لیا گیا ہے۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) پہلے اسے پاس کرے گی اور پھر اسے جاری کیا جائے گا۔کانگریس کے اس منشور میں روزگار اور مہنگائی سے لے کر ریلیف اور سماجی انصاف تک ہر چیز پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

پی ایم مودی کے ذریعہ افتتاح کے بعد، عام لوگ پانی کے اندر میٹرو سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔اور پہلے مسافر کے طور پر اسکولی طلبا وطالبات کو کثیر تعداد میں سوار کیا گیا تھا،اس کے بعد پی ایم مودی نے اس کو ہری جھنڈی دکھا دی ہے۔پی ایم مودی نے جھنڈی دکھانے کے بعد خود میٹرو کی سواری بھی کی۔

اٹلی میں چوری کرنے والے پاکستانی باکسر نے گزشتہ سال ایشیا باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ کانسی کا تمغہ جیتنے کے بعد زوہیب کا پاکستان میں بہت چرچا ہوا اور انہیں ملک کاابھرتا  ہوا باکسر سمجھا جاتا تھا لیکن انہوں نے چوری جیسی منحوس حرکت کر کے اپنے ملک کا نام خراب کرنے کے ساتھ ساتھ اپنا ہی نام اور کریئر خراب کرلیا ہے۔

زیر آب میٹرو ہوگلی کے مغربی کنارے پر واقع ہاوڑہ کو مشرقی ساحل پر واقع سالٹ لیک شہر سے جوڑے گی۔ اس کے 6 اسٹیشن ہوں گے جن میں سے تین زیر زمین ہیں۔ پی ایم مودی کے ذریعہ افتتاح کے بعد، عام لوگ پانی کے اندر میٹرو سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

پہلے مرحلے میں ریاستی اسمبلیوں سے نمٹا جا سکتا ہے، اس کے لیے اسمبلیوں کی مدت میں چند ماہ کی کمی کرنا ہو گی جیسے تین یا چھ ماہ۔ مزید برآں، اگر عدم اعتماد کی وجہ سے کوئی حکومت گر جاتی ہے یا ہنگ ہاؤس ہوتا ہے، تو کمیشن مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ "یونٹی گورنمنٹ" کے قیام کی سفارش کرے گا۔

بھارت جوڑو نیائے یاترا منی پور سے شروع ہوئی، جس کے بعد یاترا دیگر شمال مشرقی ریاستوں ناگالینڈ، اروناچل پردیش، آسام سے ہوتی ہوئی مغربی بنگال پہنچی۔ شمال مشرق میں نیائے یاترا کے دوران کانگریس نے منی پور میں تشدد کا مسئلہ اٹھایا۔ اس کے بعد جب یاترا آسام پہنچی تو پولس اور کانگریس کارکنوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔