Rahmatullah
Bharat Express News Network
Putin fires Russia’s Transport Minister: روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ٹرانسپورٹ منسٹر رومن سٹارووئٹ کو عہدے سےکیا برطرف،جانئے کیا ہے وجہ
سٹارووئٹ کے ممکنہ جانشین کے طور پر نائب وزیر ٹرانسپورٹ اینڈری نیکیٹن کا نام زیر گردش ہے، جو اس سے قبل نووگوروڈ اوبلاست کے گورنر رہ چکے ہیں۔ سٹارووئٹ کی برطرفی روس کی اندرونی سیاست اور جاری روس-یوکرین تنازع کے پس منظر میں ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔
China used embassies to cast doubt over Rafale: آپریشن سندور کے دوران رافیل طیاروں کو بدنام کرنے اور اپنے ہتھیاروں کو متبادل کے طور پر پیش کرنے کیلئے چین نے سفارتی سطح پر مہم چلائی
فرانسیسی فوجی اور انٹیلی جنس حکام نے بتایا کہ یہ منصوبہ بند ڈس انفارمیشن مہم اس وقت شروع کی گئی جب ہندوستان نے آپریشن سندور کے دوران پاکستان کے خلاف رافیل طیاروں کا استعمال کیا۔ پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے پانچ ہندوستانی طیاروں کو مار گرایا۔
Chinese-35A Fighter Jet & Pakistan: پاکستان نے چین سے جدید ترین سٹیلتھ لڑاکا طیارہ خریدنے کی خبروں کو کیامسترد،ہندوستان سےتعلقات مزید خراب ہونے کا ستا رہا تھا ڈر
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح طور پر کہا کہ ہم انہیں نہیں خرید رہے ہیں۔ انہوں نے میڈیا میں چلنے والی خبروں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں یہ صرف میڈیا ٹاک ہے، یہ چینی دفاعی فروخت کے حوالے سے اچھی تشہیر ہے۔
SIR of electoral rolls in Bihar : بہار والوں کو سپریم کورٹ سے ملی بڑی راحت،ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی کیس کی سماعت کیلئے عدالت تیار،تاریخ کا بھی کردیا اعلان
کپل سبل نے سینئر وکلاء ابھیشیک منو سنگھوی، شاداب فراصت اور گوپال شنکر نارائنن کے ساتھ سپریم کورٹ میں اس مسئلہ کا ذکر کیا اور کہا کہ اس عمل کی وجہ سے لاکھوں لوگوں، خاص کر خواتین اور غریب طبقے کے لوگوں کے نام ووٹر لسٹ سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔
Nitin Gadkari On World War: کسی وقت بھی شروع ہوسکتی ہے تیسری عالمی جنگ،انسانیت کا تحفظ مشکل ہوتا جارہا ہے:مرکزی وزیر نتن گڈکری
دنیا میں جنگ کی موجودہ صورتحال پر گڈکری نے ہندوستان کو بدھ کی سرزمین بتاتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ہمیشہ سچائی، عدم تشدد اور امن کا پیامبر رہا ہے۔ ایسے میں ضروری ہے کہ بھارت عالمی فورمز پر امن اور ہم آہنگی کی کوششوں کی قیادت کرے۔
Donald Trump Tariff On BRICS: برکس سمٹ سے ناراض ہوگئےڈونالڈ ٹرمپ،رکن ممالک پر اضافی ٹیکس لگانے کی دھمکی،جانئے ہندوستان پر کیا ہوگا اثر
برکس ممالک کے مشترکہ اعلامیہ میں جموں و کشمیر میں پہلگام حملے کی مذمت کی گئی، برکس ممالک نے دہشت گردوں کی سرحد پار نقل و حرکت، دہشت گردی کی مالی معاونت اور محفوظ پناہ گاہوں سے نمٹنے پر زور دیا۔
PM Modi meets South African President on sidelines of BRICS Summit: برکس سمٹ کے سائیڈ لائن پر جنوبی افریقہ کے صدر سے پی ایم مودی کی ملاقات، جانئے کن مدعوں پر ہوئی بات
پی ایم مودی نے برکس اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کئی اہم مسائل کی طرف سربراہان کی توجہ مبذول کرائی۔وزیراعظم نے 17ویں برکس سربراہی اجلاس کے شاندار انعقاد پر برازیل کے صدر لولا کو خراج تحسین پیش کیا۔
Grateful to President Lula for hosting this year’s BRICS Summit : برازیل کی میزبانی میں برکس کے انعقاد پر خوش ہوئے پی ایم مودی، والہانہ استقبال کیلئے برازیل کے صدر کو کہا شکریہ
وزیراعظم نے کہا کہ عالمی جنوب کو اکثر دوہرے معیار کا سامنا رہا ہے، چاہے وہ ترقی، وسائل کی تقسیم یا سیکیورٹی کے معاملات ہوں۔ عالمی جنوب کے مفادات کو خاطر خواہ اہمیت نہیں دی گئی، اور موسمیاتی مالیات، پائیدار ترقی، اور ٹیکنالوجی تک رسائی جیسے موضوعات پر محض علامتی اقدامات کیے گئے۔
India beat England by 336 runs: انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹسٹ مقابلے میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، برمنگھم میں 59 سال بعد لہرایا جیت کا ترنگا
ہندوستان نے برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں پہلی بار ٹیسٹ میچ جیتا ہے۔ اس سے قبل اس گراؤنڈ پر کھیلے گئے 8 ٹیسٹ میچوں میں سے سات میں ہندوستانی ٹیم کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ جبکہ ایک میچ برابری پر ختم ہوا۔ ہندوستانی ٹیم نے جولائی 1967 میں اس گراؤنڈ پر پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا۔
Hooliganism in the name of Marathi will not be tolerated:مہاراشٹر میں مراٹھی کے نام پر غنڈہ گردی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی:رام داس اٹھاولے
بنگلور یونیورسٹی کے پروفیسر کی شکایت کی صورت میں، بیک لاگ اور ہر زمرے میں ایس سی کے لیے 15 فیصد ریزرویشن کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔ اکثر وہاں کے وائس چانسلر اور رجسٹرار دلتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرتے ہیں۔





