Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


یہ ملک صدیوں سے شکتی کی پوجا کرنے والا ہے۔ یہ بنگال ماں درگا، ما کالی کی پوجا کرتا ہے، آپ اس شکتی کی تباہی کی بات کرتے ہو۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہندو دہشت گردی کی اصطلاح تیار کرنے کی کوشش کی۔ اگر ان کے دوست ہندو مذہب کا موازنہ ڈینگی اور ملیریا جیسے الفاظ سے کریں تو یہ ملک کبھی معاف نہیں کرے گا۔

آج، گزشتہ 10 سالوں میں، ہندوستان ایسی حالت پر پہنچ گیا ہے کہ ہمیں خود سے مقابلہ کرنا ہے، اپنا ریکارڈ توڑنا ہے اور ترقی کے سفر کو اگلے درجے پر لے جانا ہے۔ ہم نے گزشتہ 10 سالوں میں جو رفتار حاصل کی ہے، اب مقابلہ اس کو تیز رفتاری پر لے جانے کا ہے۔

مارکیٹ ریگولیٹر نے الزام لگایا ہے کہ ہنڈنبرگ اور اینڈرسن نے SEBI ایکٹ، SEBI کے کوڈ آف کنڈکٹ برائے ریسرچ اینالسٹ ریگولیشنز کے تحت دھوکہ دہی کی روک تھام اور غیر منصفانہ تجارتی طریقوں کے ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔

لوک سبھا میں صدر جمہوریہ کے شکریہ کی تحریک پر وزیراعظم نریندر مودی نے جواب دیا۔ انہوں نے اپوزیشن کے الزامات اور ان کے سوالات کا جواب بھی دیا، اس دوران پی ایم مودی کے نشانے پر خاص طور پر کانگریس پارٹی اور راہل گاندھی رہے۔

امریکہ کی سیاست میں اہم ریاست جارجیا کے سب سے بڑے اخبار ’دی اٹلانٹا جرنل کانسٹی ٹیوشن‘ نے لکھا کہ بدقسمتی سے یہ بات سچ ہے کہ بائیڈن کو اس دوڑ سے باہر ہو جانا چاہیے ۔اخبار کے مطابق بائیڈن کا ایسا کرنا امریکی قوم کے لیے اچھا ہوگا جس کی بائیڈن نے نصف صدی سے قابل تعریف خدمت کی ہے۔

پول جائزوں کے مطابق آر این کو 33 اعشاریہ دو فیصد ووٹ ملنے کی توقع ہے جبکہ بائیں بازو کے اتحاد کو 28.1 فیصد ووٹ مل سکتے ہیں۔ صدر ماکروں کا اتحاد 21 فیصد ووٹ کے ساتھ کافی پیچھے ہے۔پناہ گزینوں کی مخالف میرین لی پین کی جماعت نیشنل ریلی کے حامیوں نے اس پر خوشی کا اظہار کیا۔

 ٹائمس آف اسرائیل کے مطابق یہ احتجاج معمول سے زیادہ بڑے تھے جن میں شریک لوگ وزیراعظم نیتن یاہو پر شدید غصہ تھے کیونکہ انہوں نے گزشتہ ہفتے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صرف ایک ’جزوی معاہدے‘ پر دستخط کرنے کیلئے تیار ہے جس کے تحت غزہ میں اسرائیلی فوجی آپریشن جاری رہے گا۔

واضح رہے گزشتہ برس فروری میں سعودی عرب نے سیکیورٹی خدشات کے باعث افغان دارالحکومت کابل میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا تھا۔افغان وفد نے پاکستان، بھارت، ایران، روس، سعودیہ اور ازبکستان کے خصوصی نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔

اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا ہےکہ حماس اسپتال کی سہولیات کو عسکری مقاصد کے لیے استعمال کررہا ہے اور اس نے اسپتال کو ایک ٹنل کی شکل دی ہوئی ہے تاہم ابو سلمیہ اور اسپتال کے دیگر اسٹاف نے اس الزام کی تردید کی ہے۔

شکریہ کی تحریک پر بولتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ آئین پر منظم حملے ہو رہے ہیں۔ آئینی ادارے مسلسل حملے کی زد میں ہیں ۔وہیں دوسر ی جانب راہل نے  حکمراں جماعت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ جو لوگ خود کو ہندو کہتے ہیں وہ صرف  تشدد اور  تشددکرتے ہیں۔