Bharat Express

Arvind Kejriwal Arrest: دہلی ہائی کورٹ سے نے کیجریوال کو جھٹکا، فوری سماعت سے کیا انکار

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ہفتہ (22 مارچ) کو اپنی گرفتاری اور ای ڈی ریمانڈ کو چیلنج کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ کا رخ کیا تھا۔ انہوں نے 24 مارچ کو فوری سماعت کا مطالبہ کیا تھا۔

دہلی ہائی کورٹ نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی جانب سے ان کی گرفتاری اور نظر بندی کو چیلنج کرنے والی درخواست پر فوری سماعت کرنے سے انکار کردیا۔ دہلی ہائی کورٹ کیجریوال کی عرضی پر 27 مارچ کو سماعت کرے گی۔ اروند کیجریوال کے وکیل کی جانب سے ہائی کورٹ سے اس معاملے کی فوری سماعت کرنے کی درخواست کی گئی۔ اس کیس کی فہرست اب بدھ (27 مارچ) کو ہوگی۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ہفتہ (22 مارچ) کو اپنی گرفتاری اور ای ڈی ریمانڈ کو چیلنج کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ کا رخ کیا تھا۔ انہوں نے 24 مارچ کو فوری سماعت کا مطالبہ کیا تھا۔

21 مارچ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کے بعد انہیں گرفتار کیا تھا۔ دہلی ہائی کورٹ نے جمعرات (21 مارچ) کو اروند کیجریوال کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا، جس میں ای ڈی کو دہلی شراب کی پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں ان کے خلاف کارروائی کرنے سے روکنے کی مانگ کی گئی تھی۔

 بھارت ایکسپریس

Also Read