Bharat Express

Delhi MCD Mayor Election :ایم سی ڈی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے لیے آج ووٹنگ، کانگریس نے انتخاب میں حصہ نہ لینے کا  کیا اعلان

دہلی میونسپل کارپوریشن نے اس انتخاب کے لیے سفید، سبز اور گلابی رنگ کے کوڈ طے کیے ہیں۔ جس میں میئر کے عہدے کے لیے سفید بیلٹ پیپر سے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے سبز رنگ کا بیلٹ پیپر استعمال کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ قائمہ کمیٹی کے ارکان کے لیے گلابی بیلٹ پیپر استعمال کیا جائے گا

ایم سی ڈی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے لیے آج ووٹنگ، کانگریس نے انتخاب میں حصہ نہ لینے کا  کیا اعلان

 Delhi MCD Mayor Election:دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) میں میئر، ڈپٹی میئر(Deputy Mayor) اوراسٹینڈنگ کمیٹی کے لیے چھ اراکین کا انتخاب جمعہ کو ہونا ہے۔ ووٹنگ صبح 11 بجے شروع ہوگی۔ عام آدمی پارٹی اور بی جے پی نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اس بیج  کانگریس نے بڑا اعلان کیا ہے۔ پارٹی اس الیکشن میں حصہ نہیں لے گی۔ جمعرات کو اس کا اعلان کرتے ہوئے دہلی کانگریس کمیٹی کے صدر انیل چودھری نے کہا کہ کانگریس کے کارپوریٹر میونسپل کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئر سمیت اسٹینڈنگ کمیٹی کے لیے سوک سینٹر میں ہونے والے انتخابات کا حصہ نہیں ہوں گے۔

انیل چودھری نے کہا کہ دہلی کے لوگوں نے بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے خلاف کانگریس کا ساتھ دیا ہے۔ جس کا احترام کرتے ہوئے ہم میئر، ڈپٹی میئر اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے انتخاب سے خود کو الگ کر لیں گے۔ دہلی کی عوام کجریوال کو اکثریت سے چنتی ہے  تو کیجریوال اپنا میئر بنائیں اور دہلی کے لوگوں کی خدمت کریں۔ بی جے پی اور اے اے پی کی مخالفت کے ساتھ  ہی کانگریس پارٹی نے نازیہ دانش کو ایم سی ڈی میں کانگریس پارٹی کی لیڈر، شیتل کو ڈپٹی لیڈر اور شگفتہ چودھری کو کارپوریشن میں کانگریس پارٹی کا چیف وہپ مقرر کیا ہے۔

پوری دہلی کے وارڈ کونسلر پہلی بار سدن(ایوان) میں ایک ساتھ

لیفٹیننٹ گورنر کے حکم پر پہلے منتخب ہونے والے 250 کونسلر آج  حلف لیں گے۔ اس عمل  کے بعد میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب ہوگا۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب انٹیگریٹڈ میونسپل کارپوریشن (Integrated Municipal Corporation)کے کل 250 منتخب کونسلرز ایوان میں ایک ساتھ بیٹھیں گے۔ پہلے شمالی اور جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کی میٹنگ اسی ایوان کے احاطے میں ہوتی تھی اور پھر دونوں کارپوریشنوں میں الگ الگ وارڈ کونسلروں کی تعداد 104 ۔

میئر کے امیدوار

ریکھا گپتا (Rekha Gupta)(بی جے پی)

شیلی اوبرائے (Shelly Oberoi)(اے اے پی)

ڈپٹی میئر کے امیدوار

کمل باگڑی(Kamal Bagri) (بی جے پی)

– Aale Mohammad Iqbal (اے اے پی)

قائمہ کمیٹی (6 نشستوں پر سات امیدوار)

(Gajendra Daral)کملجیت شہراوت(Kamaljit Shehrawat)، گجیندر درال(Gajendra Daral ) اور پنکج لوتھرا(Pankaj Luthra) (بی جے پی)

– عا مل ملک(Amil Malik)، رامندر کور، موہنی جینول( Mohini Jinwal) اور ساریکا چودھری( Sarika Chowdhary) (اے اے پی)

دہلی میونسپل کارپوریشن انتخاب کے مختلف رنگ

دہلی میونسپل کارپوریشن نے اس انتخاب کے لیے سفید، سبز اور گلابی رنگ کے کوڈ طے کیے ہیں۔ جس میں میئر کے عہدے کے لیے سفید بیلٹ پیپر سے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے سبز رنگ کا بیلٹ پیپر استعمال کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ قائمہ کمیٹی کے ارکان کے لیے گلابی بیلٹ پیپر استعمال کیا جائے گا۔

ایم سی ڈی حکومت کو منتخب کرنے کے لیے کون ووٹ دے گا؟

دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر کے انتخاب میں عام آدمی پارٹی اکثریت کے لحاظ سے آگے ہے۔ 250 منتخب کارپوریٹروں کے علاوہ دونوں ایوانوں کے 14 نامزد ایم ایل ایز اور 10 ایم پی بھی ووٹ ڈالیں گے۔ نامزد کردہ ان 14 میں سے 13 ایم ایل اے کا تعلق عام آدمی پارٹی سے ہے۔ اس کے علاوہ دونوں ایوانوں کے 10 ممبران پارلیمنٹ میں سے 7 لوک سبھا ممبران پارلیمنٹ بی جے پی اور 3 راجیہ سبھا ممبران عام آدمی پارٹی کے ہیں۔ اس طرح ووٹوں کی کل تعداد 274 بنتی ہے۔ اس میں 150 کی تعداد عام آدمی پارٹی کے حق میں ہے۔ دہلی میونسپل کارپوریشن میں انحراف مخالف قانون لاگو نہیں ہوتا ہے۔ ایسے میں کونسلرز کی پارٹی تبدیل کرنے میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے۔ اس کے علاوہ اس الیکشن میں وہپ کا اطلاق نہیں ہوگا۔ جس کی وجہ سے جوڑ توڑ اور الٹ پھیر کا امکان بھی رہتا ہے۔138 ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار 1 سال کے لیے دہلی کا میئر بن جاتا ہے، لیکن اس بار منتخب میئر کی مدت صرف 3 ماہ کی ہے۔ دہلی میونسپل کارپوریشن کے ایکٹ کے مطابق میئر کی میعاد ہر سال یکم اپریل سے شروع ہونے پر غور کیا جائے گا۔

-بھارت ایکسپریس