Bharat Express

Bihar News: بہار میں پولیس نے بی ایس ایس سی (BSSC) کے طلباء پر برسائی لاٹھیاں

بہار اسٹاف سلیکشن کمیشن (BSSC) کی تیسری ستح کا گریجویٹ پرائمری امتحان (PT) کا سوالیہ پرچہ آؤٹ ہونے کے بعد پورا امتحان منسوخ کرنے کی مانگ کولے کر سڑک پر آئے طلباء نے بروز بدھ پٹنہ کی سڑکوں پر جم کر ہنگامہ کیا۔

بہار میں پولیس نے بی ایس ایس سی (BSSC) کے طلباء پر برسائی لاٹھیاں

Bihar News: بہار اسٹاف سلیکشن کمیشن (BSSC) کی تیسری ستح کا گریجویٹ پرائمری امتحان (PT) کا سوالیہ پرچہ آؤٹ ہونے کے بعد پورا امتحان منسوخ کرنے کی مانگ  کولے کر سڑک پر آئے طلباء نے بروز بدھ پٹنہ کی سڑکوں پر جم کر ہنگامہ کیا۔ اس کے بعد پولیس نے طلباء پر جم کر لاٹھیاں برسائیں۔

پہلے سے طے شدا پروگرام کے مطابق، امتحان دینے والے طلباء بدھ کے روز تینوں پیپر کے امتحان کو منسوخ کرانے کی مانگ کو لے کر گاندھی میدان سے جے پی گولمبر ہو کر کمیشن کے دفتر کی طرف بڑھ رہے تھے۔پوری ریاست سے پٹنہ آئے طلباء کو پولیس نے راجدھانی کے ڈاک بنگلہ چوراہے پر روکنے کی کوشش کی۔ اس دوران طلباء ضد پر آ گئے۔ جس کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کر دی۔اسی وقت چوراہے پر افرا تفری مچ گئی۔

اس دوران، بتایا یہ جا رہا ہے کہ کچھ طلباء کو پولیس نے حراست میں بھی لیا ہے۔طلباء حکومت اور کمیشن پر تاناشاہی کا الزام لگا رہے ہیں۔ طلباء کا کہنا ہے کہ سیکرٹری اسسٹنٹ کا یہ امتحان دسمبر میں لیا گیاتھا۔ امتحان شروع ہوتے ہی پیپر لیک ہو گیا تھا۔ بعد میں تفتیش کے بعد بہار اسٹاف سلیکشن کمیشن نے پہلی شفٹ میں لیا گیا امتحان منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں- Bihar Politics: پارٹی تبدیلی کے نام رہا بہار کا گزرا سال ، سی ایم چہرہ وہی، بدلتے رہے حلیف

طلباء کا کہنا ہے کہ تینوں شفٹ کا امتحان منسوخ کیا جائے اور جلد از جلد امتحان لیا جائے۔ ان کامزید کہنا ہے کہ پیپر تینوں شفٹ کا لیک ہوا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read