ہندوستانی ٹیم اس وقت جنوبی افریقہ کے دورے پر ہے۔ جہاں اسے ایک کے بعد ایک کئی جھٹکے مل رہے ہیں۔ اس سے قبل یہ خبر آئی تھی کہ تیز گیند باز دیپک چاہر اور محمد شامی دورے سے باہر ہو گئے ہیں۔ اب ایک اور کھلاڑی نے ٹیسٹ سیریز سے اپنا نام واپس لے کر سب کو حیران کر دیا ہے۔ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 26 دسمبر سے ہو گا۔ ایشان کشن کا نام اس سیریز کے لیے منتخب بھارتی ٹیم میں شامل تھا لیکن اب انہوں نے سب کو حیران کر کے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔ بی سی سی آئی نے یہ جانکاری دی ہے۔
ایشان کشن ٹیسٹ سیریز سے باہر
ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے مطلع کیا ہے کہ ایشان کشن نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز سے دستبردار ہونے کی درخواست کی ہے۔ جسے بی سی سی آئی نے قبول کر لیا اور ان کی جگہ کے ایس بھرت کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ مردوں کی سلیکشن کمیٹی نے کے ایس بھرت کو ایشان کشن کے متبادل کے طور پر ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا ہے۔
🚨 UPDATE 🚨: Ishan Kishan withdrawn from #TeamIndia’s Test squad. KS Bharat named as replacement. #SAvIND
Details 🔽https://t.co/KqldTEeD0T
— BCCI (@BCCI) December 17, 2023
ٹیسٹ سیریز کے لیے بھارتی ٹیم
روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، یشسوی جیسوال، ویرات کوہلی، شریاس ایر، رتوراج گائیکواڑ، کے ایل راہول (وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، رویندر جڈیجہ، شاردول ٹھاکر، محمد سراج، مکیش کمار، جسپریت بمراہ (نائب کیپر) پرسید کرشنا، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

