Bharat Express

Petrol and diesel:منگل کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں ،آخر کیا وجہ ہے

جس کی وجہ سے پٹرول ڈیزل کی قیمتیں اتنی زیادہ ہیں۔پٹرول ڈیزل  کی قیمتیں منگل 27 دسمبر 2022 مستحکم بنی ہوئی ہیں

بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل اور برینٹ کروڈ آئل دونوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے

Petrol and diesel:مہنگائی کی مار جھیل رہے لوگوں کو تھوڑا سکون ملا ہے ۔ لیکن یہ کس حدتک ہے یہ کہنا بڑامشکل ہے۔ اگر اہم کروڈ آئل کی بات کریں تو اس کی بین الاقوامی منڈی میں قیمت میں تبدیلی دیکھی گئی ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی بنیاد پر روزانہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں طے کرتی ہیں۔پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے جاری کی جاتی ہیں۔

 جس کے بعد نئے نرخوں کا اطلاق صبح 6 بجے سے ہوگا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن، وی اے ٹی اور دیگر چیزوں کے اضافے کی وجہ سے اس کی قیمت اصل قیمت سے تقریباًدوگنی ہوجاتی ہے۔

جس کی وجہ سے پٹرول ڈیزل کی قیمتیں اتنی زیادہ ہیں۔پٹرول ڈیزل  کی قیمتیں منگل 27 دسمبر 2022 مستحکم بنی ہوئی ہیں۔
دہلی میں پیڑول 96.72  روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہےجب کے ڈیزل 89.62روپے فی لیٹر،سی این جی79.56، میں دستیاب ہے۔ کولکتہ میں پیڑول کی قیمت 106.03 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 92.76 روپے فی لیٹر ہے۔ ممبئی میں پیڑول کی قیمت 111.35 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت97.28 روپے فی لیٹر ہے۔ چنئی میں پیڑول 102.63 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

نوئیڈا میں پیڑول کی قیمت 96.57 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 89.92 روپے فی لیٹر ہے

راجستھان کے گنگا نگر اور ہنومان گڑھ اضلاع میں سب سے مہنگا پٹرول اور ڈیزل فروخت ہو رہا ہے۔ گنگا نگر میں پٹرول کی قیمت 113.48 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 98.24 روپے فی لیٹر ہے۔ وہیں ہنومان گڑھ ضلع میں پٹرول 112.54 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 97.39 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ ۔

 

بھارت ایکسپریس

Also Read