Bharat Express

Nawaz Sharif Case: پاکستان لوٹتے ہی نواز شریف کو بڑی راحت، اس بڑے معاملے میں معطل کر دی گئی سزا

Nawaz Sharif Case: پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بڑی راحت ملی ہے۔ دراصل، ان کی العزیزیہ اسٹیل مل کیس میں سزا معطل کر دی ہے۔

نواز شریف کی بیٹی مریم نواز پاکستان کے صوبہ پنجاب کی وزیراعلیٰ منتخب ہوگئی ہیں۔

پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف چارسال کے طویل وقفے کے بعد لندن سے ہفتہ کے روز وطن واپس لوٹ آئے۔ ایسے میں اب انہیں اسٹیل میل معاملے میں بڑی راحت ملی ہے۔ دراصل، پنجاب کی کارگزارحکومت نے العزیزیہ اسٹیل میل کیس میں نوازشریف کی سزا معطل کردی ہے، جس سے اس معاملے میں اب نواز شریف کی گرفتاری نہیں ہوسکے گی۔

جیو نیوزکی رپورٹ کے مطابق، منگل کے روز العزیزیہ معاملے میں پاکستان مسلم لیگ-نواز (پی ایم ایل-این) سربراہ نواز شریف  کی سزا کو پنجاب کابینہ نے معطل کردیا۔ کارگزار وزیر اطلاعات عامرمیر نے پنجاب کابینہ کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ سی پی سی کی دفعہ 401 کے تحت اپنی آئینی طاقتوں کا استعمال کرتے ہوئے لیا گیا، جو اسے کسی بھی مجرم کو معاف کرنے کے لئے بھی جواز پیش کرتا ہے۔ عامرمیر نے بتایا کہ پی ایم ایل-این سربراہ نے پنجاب کابینہ سے ان کی سزا معطل کرنے کی گزارش کی تھی۔

قابل ذکرہے کہ 24 دسمبر2018 کواسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کوالعزیزیہ اسٹیل ملزریفرنس میں7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کے بعد قومی احتساب بیورو(نیب) نے نواز شریف کو گرفتارکرکے ادیالہ جیل منتقل کردیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔