گورے گاؤں میں 7 منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزگی، 46 افراد جھلسے، 6 ہلاک
Mumbai Fire: جمعرات کی دیر رات ممبئی کے گورےگاؤں ویسٹ میں جئے بھوانی نامی 5 منزلہ عمارت میں خوفناک آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کے لیے کام شروع کردیا۔ فائر ڈیپارٹمنٹ نے جمعہ کی صبح تقریباً 7 بجے آگ پر قابو پالیا۔ آگ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر دکانوں کے ساتھ ساتھ پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں میں بھی لگی۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
واقعے میں 40 افراد ہوئے زخمی
6 people lost their lives and 40 were injured in early morning fire in residential building in #Mumbai’s #Goregaon area. According to #BMC fire has been covered up by all side and cooling operation is underway. pic.twitter.com/HCvcNTNjty
— Mayuresh Ganapatye (@mayuganapatye) October 6, 2023
گورےگاؤں ویسٹ کی جئے بھوانی نامی عمارت میں لگی آگ کو فائر ڈپارٹمنٹ کی 10 گاڑیوں نے کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا ہے ۔ اس زبردست آتشزدگی میں تقریباً 40 افراد زخمی اور 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثے میں جان کی بازی ہارنے والوں میں دو نابالغ بھی شامل ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ تمام زخمی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 25 زخمیوں کو ایچ بی ٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جب کہ 15 زخمی کوپر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کوپر اسپتال میں داخل 2 زخمیوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔
#WATCH | Goregaon Fire | Mumbai: A relative of a victim, “Our family members and relatives were there. My aunt has died. A short circuit occurred at around 1.30 am and then the fire spread… The fire spread to the 7th floor… From our family, one dead body is with them, they… https://t.co/W8OBi5iC1W pic.twitter.com/cOAkgwXLJe
— ANI (@ANI) October 6, 2023
بی ایم سی نے یہ دی جانکاری
بی ایم سی حکام نے بتایا کہ ہمیں کل دیر رات ایک عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ جس کے بعد ہم نے فوری طور پر اپنی گاڑیاں موقع پر بھیج دیں۔ ممبئی کے گورےگاؤں ویسٹ میں ایک 5 منزلہ عمارت میں لیول 2 میں آگ لگ گئی۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے ۔
بھارت ایکسپریس