مدھیہ پردیش کے اجین میں عصمت دری کیس کا ملزم پولیس کی گرفتاری میں زخمی ہوگیا ہے۔ پولیس اسے پہلے ہی گرفتار کر چکی تھی۔ پولیس جب ملزم کو موقع پر لے گئی تو اس نے بھاگنے کی کوشش کی۔ اس دوران وہ گر کر زخمی ہوگیا۔پولس نے اس آٹو ڈرائیور کو 12 سالہ نابالغ کی عصمت دری کے معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ اس کی شناخت بھرت سونی کے طور پر ہوئی ہے۔ فی الحال اسے زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ تین دیگر افراد کو بھی پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا۔
ملزمان موقع پاکر فرار ہونا چاہتے تھے
اس پورے معالے پر مہاکال تھانے کے پولس انسپکٹر اجے ورما کا بیان بھی آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائبر کرائم ٹیم کی مدد سے ملزم کو پکڑا گیا ہے۔ آج ہم ملزم کو اس جگہ لے گئے جہاں ریپ ہوا تھا۔ جب پولیس وہاں اپنے کام میں مصروف تھی تو ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے اس کا پیچھا کیا۔ جس دوران ٹکر کے باعث وہ گر گئے۔ اس دوڑ بھاگ میں ہمارے دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔
#WATCH | Madhya Pradesh | Bharat Soni, the accused in Ujjain minor rape case brought to Civil Hospital in the city. He sustained injuries after falling down while trying to escape the Police and has now been brought here. Details awaited. pic.twitter.com/UDraOxe8Dm
— ANI (@ANI) September 28, 2023
نابالغ لڑکی 8 کلومیٹر تک نیم برہنہ گھومتی رہی
بدھ کو اجین سے آئی ایک تصویر نے سب کو حیران کر دیا تھا۔ مہاکال کے شہر اُجین میں نیم برہنہ اور خون بہہ رہی بیٹی ڈھائی گھنٹے تک مدد کی فریاد کرتی رہی، لیکن پورا شہر خاموش رہا، جیسے سب کی سانسیں رک گئی ہوں۔ نابالغ کا سی سی ٹی وی ویڈیو تروپتی ڈریمز کالونی، اجین کا تھا۔ وحشیانہ تشدد کے بعد یہ لڑکی تقریباً ڈھائی گھنٹے تک نیم عریاں حالت میں گھومتی رہی۔ آٹھ کلو میٹر پیدل چل چکی تھی ۔ آخر کار لڑکی مہاکال تھانہ علاقے کے بد نگر روڈ پر ڈانڈی آشرم کے قریب مدد حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
پولیس کو جب متاثرہ لڑکی ملی تو وہ کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں تھی۔ لیکن طبی طور پر عصمت دری کی تصدیق ہوگئی۔ پہلے خبر آئی کہ لڑکی یوپی کی ہے۔ لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ وہ ستنا کی رہنے والی تھی جہاں اس کے اہل خانہ نے گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی تھی۔جب حالات میں کچھ بہتری آئی تو متاثرہ نے بتایا کہ وہ جیون کھیری میں ایک آٹو میں بیٹھی تھی۔ اس کے بعد جیون کھیری سے ڈانڈی آشرم تک آٹھ کلومیٹر طویل راستے کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی گئی۔ اور آخر کار پولس نے آٹو ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کو آٹو پر خون کے دھبے بھی ملے۔ اس معاملے میں اس کے تین ساتھی آٹو ڈرائیوروں کو بھی پولس نے گرفتار کیا ہے۔ آٹو پر پائے گئے خون کے دھبوں کی فرانزک جانچ کی جا رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔