مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی۔ (فائل فوٹو)
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی زیرقیادت مرکز میں نریندر مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، سی ایم ممتا بنرجی نے کہا، “ہم مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے سامنے اپنا سر نہیں جھکائیں گے۔” انہوں نے یہ بھی کہا، “میں مذہب کی بنیاد پر کسی بھی قسم کی دشمنی کے خلاف ہوں۔ملک میں برادریوں کے درمیان نفرت پیدا کرنے کے لیے پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے۔” انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی بنگال میں ترنمول کانگریس کے خلاف کانگریس اور سی پی آئی (ایم) کو استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
We will not bow our heads before central investigating agencies: Bengal CM Mamata Banerjee
— Press Trust of India (@PTI_News) August 21, 2023
وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی جی صرف چھ ماہ رہیں گے۔ ہم انہیں ہٹانے کے لیے جو بھی ضروری ہو گا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں انڈیا کے ساتھ ہوں۔اس کے ساتھ سی ایم ممتا نے کہا کہ وہ اپنی ریاست میں این آر سی کی اجازت نہیں دیں گی۔اس بیچ خبر یہ بھی ملی کہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ نے ریاست کے امام وموذنین کے ماہانہ وظیفہ میں اضافہ کردیا ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ان کے بھتیجے اور ٹی ایم سی لیڈر ابھیشیک بنرجی کو بھرتیوں میں بے قاعدگیوں کے معاملے میں آج سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی ہے۔ اس معاملے میں کلکتہ ہائی کورٹ نے ابھیشیک بنرجی کو سی بی آئی اور ای ڈی کی پوچھ گچھ سے عبوری راحت دینے سے انکار کردیا۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کو مغربی بنگال حکومت نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت کی عرضی پر غور کرنے سے انکار کر دیا۔
واضح رہے کہ ٹیچر بھرتی گھوٹالہ معاملے میں کلکتہ ہائی کورٹ نے ابھیشیک بنرجی کے تعلق سے جانچ ایجنسیوں کو جانچ جاری رکھنے کی اجازت دی تھی۔ گزشتہ ماہ ابھیشیک بنرجی نے بھی ای ڈی کی تحقیقات جاری رکھنے کے ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ اس وقت بھی سپریم کورٹ نے کوئی ریلیف نہیں دیا تھا۔ عدالت عظمیٰ نے کہا تھا کہ ہائی کورٹ نے معاملے کی تحقیقات کو روک کر درست فیصلہ کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



