جیکولین فرنینڈس
Money laundering case :جیکولین فرنینڈس ان دنوں سکیش چندر شیکھر کے 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس کو لے کر مسلسل خبروں میں ہیں۔ جیکولین فرنینڈس آج دہلی کے پٹیالہ ہاؤس کورٹ پہنچیں۔ جیکولین کے ساتھ ان کے وکیل پرشانت پاٹل اور شکتی پانڈے بھی ہیں۔ اداکارہ کی ضمانت پر آج خصوصی جج شیلیندر ملک کی عدالت میں بحث ہونی ہے۔ بتا دیں کہ پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے جیکولین فرنینڈس کے خلاف الزامات کی سماعت 12 دسمبر کے لیے ملتوی کر دی تھی۔ جیکولین کی عبوری ضمانت 10 نومبر کو ختم ہو گئی تھی۔ جس کے بعد انہوں نے باقاعدہ ضمانت کی درخواست دائر کی جس پر عدالت آج فیصلہ سنانے جارہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




