Bharat Express

Rajasthan Viral Video: وزیر پرتاپ سنگھ کھچاریاواس کے بھتیجے نے نشے میں کی غنڈہ گردی،  ہوٹل میں کی توڑ پھوڑ  کے ساتھ عملے  سے کی مارپیٹ،  ویڈیو وائرل

یہ پورا واقعہ جے پور کے کاؤنٹی ان ہوٹل کا بتایا جا رہا ہے۔ یہ شہر کے پوش ویشالی نگر علاقے میں واقع ہے۔ ساتھ ہی اس واقعے کا ویڈیو بھی سوشل پر وائرل ہو رہا ہے۔ واقعے کے بعد ہوٹل کے مالک ابھیمنیو سنگھ کے والد  پینا بھوانی سنگھ نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔

وزیر پرتاپ سنگھ کھچاریاواس کے بھتیجے نے ہوٹل میں توڑ پھوڑ کی (فوٹو ٹویٹر)

  راجستھان سرکار  میں وزیر پرتاپ سنگھ کھچاریاواس  (Pratap Singh Khachariyawas) کے بھتیجے کی غنڈہ گردی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بھتیجے ہرشدیپ سنگھ کھچاریاواس نے شراب کے نشےمیں ایک ہوٹل میں جمکر  توڑ پھوڑ کی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ وزیر خوراک (Food Minister)  کا بھتیجا ہوٹل میں توڑ پھوڑ کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ اس نے ہوٹل کے عملے کو بھی مارا۔ معلومات کے مطابق بھتیجے کا پہلے ہوٹل کے عملے سے کسی بات پر بحث  ہو گئی، جس کی وجہ سے وہ غصہ ہو گیا اور توڑ پھوڑ شروع کر دی۔ اس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ جاتی ہے، لیکن اس کے بعد بھی وزیر کے بھتیجے کا غصہ آسانی سے ٹھنڈا نہیں ہوتا ہے۔

یہ پورا واقعہ جے پور کے کاؤنٹی ان ہوٹل کا بتایا جا رہا ہے۔ یہ شہر کے پوش ویشالی نگر علاقے میں واقع ہے۔ ساتھ ہی اس واقعے کا ویڈیو بھی سوشل پر وائرل ہو رہا ہے۔ واقعے کے بعد ہوٹل کے مالک ابھیمنیو سنگھ کے والد  پینا بھوانی سنگھ نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔

باہر سے کچھ لڑکوں کو بلا کر کیاحملہ

ہوٹل کے مالک کی شکایت پر ویشالی نگر پولیس اسٹیشن نے ہرشدیپ سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ دوسری جانب ہوٹل کے مالک ابھیمنیو نے بتایا کہ راجستھان کے وزیر پرتاپ سنگھ کھچاریاواس کے بھتیجے ہرشدیپ کچھ لوگوں کے ساتھ یہاں پہنچے تھے۔ اس دوران ان کا ہوٹل کے ایک مہمان سے بحث ہو گئی۔ جس کے بعد انہوں نے اپنے کچھ لڑکوں کو یہاں بلایا اور زبردستی ہوٹل کے تمام کمروں میں گھسنے کی کوشش کی لیکن جب ہوٹل کے عملے نے اندر جانے سے انکار کیا تو انہوں نے ہوٹل میں توڑ پھوڑ شروع کردی۔ ہوٹل کے مالک کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ لوگ ہمارے سی سی ٹی وی کیمرے کی ریکارڈنگ کو بھی ڈیلیٹ کرنا چاہتے تھے لیکن کسی طرح ہم ریکارڈنگ کو بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ اب ہمیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور ہراساں کیا جا رہا ہے۔‘‘

 

پولیس نے درج کی ایف آئی آر

اس معاملے پر جے پور پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ شکایت کی بنیاد پر تحقیقات کی جائیں گی۔ ہم قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ دوسری طرف جو ویڈیو وائرل ہوا ہے اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہرشدیپ کھچاریاوس شراب کے نشے میں دھت ہو کر ہوٹل میں کسی بات پر جھگڑ رہا ہے۔ پولیس کے موقع پر موجود ہونے کے باوجود وہ بے قابو تھا اور بار بار کسی سے لڑ رہا تھا۔ لیکن پھر اچانک وہاں لڑائی شروع ہو جاتی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read