اوریا میں دوہرے قتل سے پھیلی سنسنی، شوہر نے بیوی کو عاشق کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھا، دونوں کو کر دیا قتل
Uttar Pradesh: اتر پردیش کے اوریا ضلع سے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔اوریا میں دوہرے قتل نے سنسنی پیدا کر دی ہے۔ بیوی کو اپنے عاشق کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھ کر شوہر نے غصہ میں آکر دونوں کے منہ اینٹ سے کچل کر قتل کر دیا۔ اس واقعہ کے بعد پورے علاقے میں غم و خوف کا ماحول پیدا ہو گیاہے۔
یہ معاملہ سہایل تھانے کے نند پور گاؤں سے سامنے آیا ہے۔ گزشتہ رات ایک شخص نے اپنی بیوی کو اس کےعاشق کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھا جس کی وجہ سے اس نے اینٹ سے دونوں کے چہرے کچل ڈالے۔ اس کے بعد دونوں کو باندھ کر مارا پیٹا گیا یہاں تک کہ وہ مر گئے۔ اس کے بعد اس نے خود پولیس کو اس معاملے کی اطلاع دی۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیں اور ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا۔ گاؤں میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ ایس پی چارو نگم اور دیگر پولیس افسران بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ نند پور کا رہنے والا شوبھارام مستری کا کام کرتا ہے۔ وہ گھر میں اپنی بیوی راگنی اور دو بیٹوں کے ساتھ رہتا ہے۔ اس کےایک بیٹے کی عمر سات سال تو دوسرے کی پانچ سال ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ راگنی کے گاؤں کے ہوم گارڈ کے سب سے چھوٹے بیٹے سنکو یادو کے ساتھ محبت تھی۔ گاؤں والوں نے اسے کئی بار اس کے بارے میں بتایا، لیکن راگنی نے یہ بات نہیں مانی۔ کچھ دنوں سے عاشق سنکو راگنی سے ملنے چھت پر جا رہا تھا جبکہ راگنی کا شوہر نیچے لیٹا رہتا تھا۔ جب کچھ لوگوں نے اسے اس معاملہ کے بارے میں بتایا تو اس نے رات کو چھت پر دیکھنے کا فیصلہ کیا، لیکن وہ رات کو اٹھ نہ سکا۔ اس کے بعد اس نے کافی تحقیق کی تو اسے معلوم ہوا کہ اس کی بیوی رات کو کھانے کے ساتھ نیند کی گولیاں بھی دیتی تھی جس کی وجہ سے وہ رات کو چاہ کر بھی نہیں اٹھ پاتا تھا۔
بدھ کی رات کھانا دینے کے بعد بیوی اوپر چلی گئی لیکن اس نے کھانا نہیں کھایا اور رات کو اٹھ کر پاؤں دبا کر اوپر پہنچا تو دیکھا کہ اس کی بیوی اپنے عاشق کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں ہے۔ اس پر اسے غصہ آیا اور سب سے پہلے پاس پڑی اینٹ سے دونوں کے منہ پر مارا۔ اینٹوں سے حملے کے بعد دونوں الگ ہو گئے تب تک شوہر نے کئی بار حملہ کیا۔ اس دوران دونوں کا خون بہہ گیا جس کے بعد اس نے دونوں کو باندھ دیا ۔ انہیں باندھ کر مارا پیٹا یہاں تک کہ دونوں مر گئے۔ اس کے بعد رات 3 بجے پولیس کو اطلاع دی اور معاملے کی مکمل جانکاری دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی اور ملزم شوہر نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ بتادیں کہ پولیس نے دونوں لاشوں کا پنچنامہ بھر کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور ملزمان کو گرفتار کر کے تھانے لایا ہے۔ گاؤں میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی۔ ایس پی چارو نگم پہنچ کر پورے معاملے کی جانچ کر رہے ہیں۔ تو دوسری جانب متوفی عاشق کے لواحقین کا رو رو کر برا حال ہے۔ دوسری جانب بچے بھی ماں کی موت پر غم سے نڈھال ہیں۔
-بھارت ایکسپریس