Bharat Express DD Free Dish

Kiara Advani Baby Shower: پہلی بیٹی کے بعد اب ننھے مہمان کا انتظار! کیارا اڈوانی کے بیبی شاور کی چرچا، وائرل کیک نے بڑھائی قیاس آرائیاں

کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی دوسری بار والدین بننے کی خبر کے درمیان اداکارہ کے خفیہ بیبی شاور کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ کیارا کی انسٹاگرام اسٹوری میں نظر آنے والے کیک پر گلابی پھول نے مداحوں کی توجہ کھینچ لی ہے، جس کے بعد بچے کی جنس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی ان دنوں اپنی ذاتی زندگی کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ شوہر سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ دوسری بار والدین بننے کی خبر کے بعد اب اداکارہ کے بیبی شاور کی تقریب کو لے کر بھی چرچا تیز ہوگئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جوڑے کے قریبی دوستوں نے خاموشی سے ان کے لیے بیبی شاور پارٹی کا اہتمام کیا، جس میں خاندان کے افراد اور چند خاص دوستوں نے شرکت کی۔ تاہم، اس تقریب کی کوئی باضابطہ تصویر سامنے نہیں آئی ہے۔ اس دوران کیارا کی ایک انسٹاگرام اسٹوری نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

کیک نے کھینچی مداحوں کی توجہ

دراصل، کیارا اڈوانی نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک خوبصورت کیک کی تصویر شیئر کی تھی۔ اس کیک پر نیلے رنگ کے کئی پھول بنے ہوئے تھے، جب کہ ان کے درمیان ایک گلابی رنگ کا پھول بھی نظر آ رہا تھا۔ اداکارہ نے کیک تیار کرنے والے شخص کو ٹیگ کرتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد مداحوں نے مختلف اندازے لگانے شروع کر دیے۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ کیارا کے بیبی شاور کا کیک ہوسکتا ہے، جب کہ گلابی پھول کو دیکھ کر بعض مداح اسے بچے کی جنس کے انکشاف سے بھی جوڑ رہے ہیں۔ تاہم، ان قیاس آرائیوں کی اب تک کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ کیارا اور سدھارتھ نے بھی اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

دوستوں نے رکھی نجی بیبی شاور پارٹی

میڈیا رپورٹس اور سوشل میڈیا پر جاری چرچاؤں کے مطابق، کیارا اور سدھارتھ کے قریبی دوستوں نے اس خاص موقع پر بیبی شاور تقریب کا اہتمام کیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ پارٹی کو کافی نجی رکھا گیا اور اس میں صرف خاندان کے افراد اور قریبی دوست ہی شریک ہوئے۔ یہی وجہ ہے کہ اب تک اس تقریب کی کوئی تصویر عوامی سطح پر سامنے نہیں آئی ہے۔ فی الحال کیارا کی جانب سے شیئر کی گئی کیک کی تصویر ہی موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔ مداح انتظار کر رہے ہیں کہ آیا یہ جوڑا خود بھی اس خاص موقع کی کوئی جھلک شیئر کرتا ہے یا نہیں۔

کب کیا تھا دوسری بار والدین بننے کا اعلان؟

کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے 7 اکتوبر کو دوسری بار والدین بننے کی خوش خبری شیئر کی تھی۔ جوڑے نے سوشل میڈیا پر ایک خوبصورت تصویر کے ذریعے مداحوں کو یہ اطلاع دی تھی۔ تصویر میں دونوں کے ہاتھوں میں ننھے بچے کے موزے نظر آ رہے تھے، جب کہ ان کی بیٹی کا ہاتھ بھی دکھائی دے رہا تھا۔ واضح رہے کہ کیارا اور سدھارتھ کی بیٹی سرایا ملہوترا کی پیدائش جولائی 2025 میں ہوئی تھی۔ اب دوسری بار والدین بننے کی خبر کے بعد مداح اس جوڑے کے لیے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور ننھے مہمان کی آمد کا انتظار کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read