نئی دہلی : نیوزی لینڈ کے خلاف بے اوول میں کھیلے جا رہے ون ڈے سیریز کے پانچویں اور فیصلہ کن مقابلے میں ہندوستانی ٹیم پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 209 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ پہلے بلے بازی کرنے اتری ہندوستانی ٹیم کی شروعات ایک بار پھر خراب رہی۔ روہت شرما اور وراٹ کوہلی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔ روہت 7 رن اور وراٹ 5 رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔روہت شرما کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے اترے رُتُراج گائیکواڑ بھی سیریز میں مسلسل دوسری بار ملے موقع کا فائدہ نہیں اٹھا سکے اور 18 رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان شریئس ایئر بھی اچھی شروعات کے باوجود بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور محض 22 رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔بائیں ہاتھ کے دو بلے بازوں اکشر پٹیل اور ایشان کشن نے 46-46 رن کی اہم اننگز کھیلیں۔ انہی اننگز کی بدولت ہندوستانی ٹیم ایک قابل احترام اسکور تک پہنچنے میں کامیاب رہی۔ اکشر نے 55 گیندوں پر 5 چوکے اور ایک چھکا لگایا، جبکہ ایشان نے 58 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 2 چھکے اور 3 چوکے لگائے۔ نمن دھیر نے 22 رن بنائے۔ وہیں اپنا پہلا بین الاقوامی میچ کھیل رہے یش ٹھاکر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔آخری وکٹ کے لیے محمد سراج اور ارشدیپ سنگھ نے 26 رن کی شراکت داری کرکے ٹیم کا اسکور 209 رن تک پہنچایا۔ ارشدیپ 4 گیندوں پر 2 چھکوں کی مدد سے 14 رن بناکر آؤٹ ہوئے، جبکہ سراج 20 گیندوں پر ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 14 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ہندوستانی ٹیم 42.1 اوور میں 209 رن پر سمٹ گئی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے سینٹنر اور ڈفی کی شاندار گیند بازی
نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان مچل سینٹنر نے سب سے بہتر گیند بازی کی۔ انہوں نے 10 اوور میں 47 رن دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جیکب ڈفی نے 8.1 اوور میں 60 رن دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میتھیو فشر نے 7 اوور میں 28 رن دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ بلیئر ٹکنر اور مائیکل بریسویل کو ایک ایک وکٹ ملی۔
سیریز میں ہندوستان 2-1 سے آگے
سیریز میں ہندوستانی ٹیم فی الحال 2-1 سے آگے ہے۔ اگر ہندوستانی ٹیم یہ مقابلہ جیتنے میں کامیاب رہتی ہے تو وہ سیریز 3-1 سے اپنے نام کرلے گی۔ وہیں نیوزی لینڈ کی جیت کی صورت میں سیریز 2-2 سے برابر ہوجائے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
