Bharat Express DD Free Dish

SAFF Championship: وشنو اور چنگلینسانا کے گول سے انڈیا فائنل میں، بھوٹان کو 2-1 سے دی شکست، سیمی فائنل میں ٹیم انڈیا کی شاندار کامیابی، اب خطاب کے لیے پاکستان یا بنگلہ دیش سے ہوگا مقابلہ

پہلے ہاف کے اختتام تک ہندوستان نے 2-0 کی مضبوط برتری حاصل کرلی تھی، تاہم دوسرے ہاف میں بھوٹان نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے واپسی کی کوشش کی۔اسے 48ویں منٹ میں کامیابی ملی، جب ٹوبڈن نے چنچو گیالتسن کے پاس پر ہیڈر کے ذریعے گول کردیا۔

سیف چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں ٹیم انڈیا نے بھوٹان کو 2-1 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ اب خطاب کے لیے ٹیم انڈیا کا مقابلہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کے فاتح سے ہوگا۔ ہندوستان کی جانب سے پی وی وشنو اور چنگلینسانا سنگھ نے ایک ایک گول کیا، جب کہ بھوٹان کی طرف سے کنزانگ تاشی ٹوبڈن نے واحد گول اسکور کیا۔نوشاد موسیٰ کی کوچنگ میں کھیلنے والی ہندوستانی ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی اپنی برتری قائم کرلی۔ نویں منٹ میں کھیمینتھانگ لنگڈم کے شاندار پاس پر وشنو نے گول کرکے ہندوستان کو 1-0 کی سبقت دلائی۔ہندوستان نے اپنی جارحانہ کھیل کا سلسلہ جاری رکھا اور پہلے ہاف کے تقریباً 30 منٹ کے دوران اپنی برتری دوگنی کردی۔ بھوٹان کی ٹیم ایک کارنر کک کو کلیئر کرنے میں ناکام رہی، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چنگلینسانا نے گیند کو جال میں پہنچا دیا۔

دوسرے ہاف میں بھوٹان نے کی واپسی کی کوشش

پہلے ہاف کے اختتام تک ہندوستان نے 2-0 کی مضبوط برتری حاصل کرلی تھی، تاہم دوسرے ہاف میں بھوٹان نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے واپسی کی کوشش کی۔اسے 48ویں منٹ میں کامیابی ملی، جب ٹوبڈن نے چنچو گیالتسن کے پاس پر ہیڈر کے ذریعے گول کردیا۔ ابتدا میں اس گول کو آف سائیڈ قرار دیا گیا تھا، لیکن بعد میں وی اے آر کے ذریعے جائزہ لینے کے بعد گول کو درست تسلیم کرلیا گیا۔میچ کے دوران ہندوستان کو پنالٹی ملنے کا امکان بھی پیدا ہوا، جب بھوٹان کے کھلاڑی نیما وانگڈی کے ہاتھ سے گیند لگ گئی۔ تاہم، ویڈیو ریویو کے بعد پنالٹی کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔میچ کے آخری لمحات میں سہیل بھٹ کا زوردار شاٹ کراس بار سے ٹکرا کر واپس آگیا۔ بھوٹان کی ٹیم نے آخری وقت تک برابری کی کوشش کی، لیکن ہندوستانی کھلاڑیوں نے اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے 2-1 سے کامیابی حاصل کرلی۔

ٹیم انڈیا 9 مرتبہ جیت چکی ہے سیف چیمپئن شپ کا خطاب

سیف چیمپئن شپ میں انڈیا سب سے کامیاب ٹیم ہے۔ وہ اب تک 9 مرتبہ اس ٹورنامنٹ کا خطاب اپنے نام کر چکی ہے۔ ٹیم انڈیا موجودہ چیمپئن بھی ہے اور مسلسل دو مرتبہ یہ ٹورنامنٹ جیت چکی ہے۔ بھارت نے 2005 کے بعد سے سیف چیمپئن شپ کے ہر ایڈیشن کے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ دوسری جانب پاکستان کی ٹیم اب تک کبھی اس ٹورنامنٹ کے فائنل تک نہیں پہنچ سکی ہے۔ اس کا بہترین مظاہرہ تیسری پوزیشن حاصل کرنا رہا ہے۔وہیں بنگلہ دیش نے 2003 میں سیف چیمپئن شپ کا خطاب جیتا تھا، جب کہ 2005 میں یہ ٹیم رنر اپ رہی تھی۔ اب ہندوستانی ٹیم کی نظریں ایک مرتبہ پھر خطاب جیتنے پر مرکوز ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read