دیوالی کے موقع پر عام طور پر کمپنیاں اپنے ملازمین کو تحائف یا بونس دیتی ہیں، لیکن گجرات کے شہر سورت کے ایک کپڑا تاجر نے اپنے ملازمین کو ایسا تحفہ دیا ہے جس کی ہر طرف تعریف ہو رہی ہے۔ تاجر نے اپنی دکان پر کام کرنے والے 20 ملازمین کو ایک ایک لاکھ روپے سے زیادہ کا نقد بونس دیا۔ خاص بات یہ رہی کہ اس رقم کو عام لفافوں کے بجائے پوجا کی خوبصورت تھالیوں میں نئے نوٹوں کی گڈیوں کی شکل میں سجایا گیا تھا۔ اس منفرد انداز میں بونس دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
نوٹوں سے سجی تھالیوں میں دیا دیوالی کا تحفہ
یہ معاملہ سورت کے وراچھا علاقے میں واقع سوداما چوک کا ہے، جہاں مہادیو کلاتھ سینٹر کے مالک نے اپنے ملازمین کو دیوالی کے موقع پر حیران کر دیا۔ انہوں نے 20 ملازمین کے لیے 10 سے 500 روپے تک کے نئے اور چمکتے ہوئے نوٹوں کی گڈیاں منگوائیں اور انہیں خوبصورت پوجا کی تھالیوں میں سجایا۔اس کے بعد تاجر رام سوروپ منڈے اور ان کی اہلیہ نے خود اپنے ہاتھوں سے ہر ملازم کو ایک لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم بطور بونس پیش کی۔ اس غیر معمولی تحفے کو دیکھ کر ملازمین بھی حیران رہ گئے۔
Surat businessman gifts ₹1 lakh each to his employees as a Diwali bonus. https://t.co/b8ZfiDuexV
— The VOX India (@the_voxindia) November 8, 2026
خوشی سے ملازمین کی آنکھوں میں آگئے آنسو
اچانک اتنی بڑی رقم بطور بونس ملنے پر ملازمین کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا۔ سال بھر کی محنت کے بدلے اتنا بڑا تحفہ ملنے پر کئی ملازمین جذباتی ہوگئے اور ان کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو چھلک پڑے۔ بعض ملازمین نے تاجر اور ان کی اہلیہ کے پیر چھوکر ان سے آشیرواد بھی لیا۔اس پورے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔ صارفین تاجر کی اس فیاضی اور اپنے ملازمین کے تئیں محبت کی تعریف کر رہے ہیں۔
’ملازمین نہیں، میرے خاندان کے افراد ہیں‘
تاجر رام سوروپ منڈے کا کہنا ہے کہ ان کی دکان پر کام کرنے والے لوگ محض ملازمین نہیں بلکہ ان کے خاندان کا حصہ ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ ملازمین کی محنت اور لگن کے بغیر کاروبار کی ترقی ممکن نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس بونس کا مقصد یہ تھا کہ کوئی بھی ملازم مالی پریشانی محسوس نہ کرے اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ خوشی اور جوش و خروش سے دیوالی کا تہوار منا سکے۔ سورت کے اس تاجر کے منفرد تحفے نے ایک بار پھر یہ پیغام دیا ہے کہ کاروبار کی کامیابی میں ملازمین کی محنت کا بھی اہم حصہ ہوتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


