Bharat Express DD Free Dish

surat news

سوچھ سرویکشن 2025 کی ’سپر سوچھ لیگ‘ میں نوی ممبئی نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ سورت دوسرے اور وجے واڑہ تیسرے نمبر پر رہا۔ نئی دہلی میونسپل کونسل نے 50 ہزار سے 3 لاکھ آبادی والے شہروں کے زمرے میں ملک کے دوسرے سب سے صاف ستھرے شہر کا اعزاز حاصل کیا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ’سوچھ سرویکشن 2025‘ کے ایوارڈز تقسیم کیے۔

سورت کے کپڑا تاجر نے دیوالی پر 20 ملازمین کو دیا ایک ایک لاکھ روپے سے زیادہ کا نقد بونس، خوشی سے ملازمین کی آنکھیں ہوئیں نم

گجرات کے سورت میں کام کرنے والے اتر پردیش اور بہار کے مزدور مبینہ استحصال اور سخت کام کے اوقات سے پریشان ہوکر اپنے آبائی علاقوں کی طرف واپس لوٹ رہے ہیں۔ مزدوروں کا الزام ہے کہ ان سے ماہانہ 30 دن کام کرایا جاتا ہے اور روزانہ 12، 12 گھنٹے ڈیوٹی لی جاتی ہے۔ دیوالی اور چھٹھ سے پہلے ہی بڑی تعداد میں مزدوروں کی واپسی کے باعث ریلوے اسٹیشنوں پر بھیڑ بڑھ گئی ہے۔

سورت میں 10ویں منزل سے گرے بزرگ کی 8ویں منزل کی گرل میں پھنس جانے سے معجزانہ طور پر جان بچ گئی۔ جہانگیرآباد کی ’ٹائم گلیکسی‘ عمارت میں اس حادثے کے بعد فائر بریگیڈ نے ریسکیو آپریشن چلایا اور ہوا میں لٹکے بزرگ کو محفوظ باہر نکالا۔

راحت اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں تاہم سرکاری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ ملبے تلے کتنے لوگ دبے ہوئے ہیں۔ عمارت کے ملبے سے ایک خاتون کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔