Bharat Express DD Free Dish

Major Heist at UCO Bank: جھارکھنڈ کے گریڈیہ میں یوکو بینک میں دن دہاڑے بڑی ڈکیتی، 4 کروڑ کا سونا اور 10 لاکھ روپے نقد لوٹے

واردات کو انجام دینے کے بعد ملزمان بینک میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کا ڈی وی آر باکس بھی توڑ کر اپنے ساتھ لے گئے، تاکہ واقعے سے متعلق ڈیجیٹل شواہد مٹائے جا سکیں۔

گریڈیہ: جھارکھنڈ کے گریڈیہ ضلع کے راجدھنوار میں جمعرات کے روز جرائم پیشہ افراد نے تھانے سے محض 100 میٹر کی دوری پر واقع یوکو بینک میں دن دہاڑے بڑی ڈکیتی کی واردات کو انجام دیا۔ پانچ مسلح ملزمان نے بینک ملازمین اور صارفین کو یرغمال بنا کر تقریباً 20 منٹ کے اندر تین سے چار کروڑ روپے مالیت کا سونا اور 8 سے 10 لاکھ روپے نقد لوٹ لیے۔ واردات کے بعد تمام ملزمان فرار ہو گئے۔ اتنی بڑی ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں ہلچل مچ گئی۔

پانچ مسلح ملزمان نے بینک میں گھس کر مچایا کہرام

بینک کے برانچ منیجر راہل کمار گور نے بتایا کہ جمعرات کی دوپہر تقریباً 1 بج کر 40 منٹ پر پانچ ملزمان بینک میں داخل ہوئے۔ ان میں سے ایک ملزم ہیلمٹ پہنے مرکزی دروازے پر نگرانی کرتا رہا، جب کہ چار نقاب پوش مسلح ملزمان بینک کے اندر داخل ہو گئے۔ انہوں نے منیجر سمیت ملازمین اور وہاں موجود صارفین پر بندوقیں تان دیں۔ ملزمان نے بینک منیجر اور ملازمین کو والٹ کے باہر بٹھا دیا۔ اس کے بعد سب کے ہاتھ پیچھے کی جانب باندھ دیے اور منہ پر ٹیپ چپکا کر انہیں یرغمال بنا لیا۔

منیجر سے زبردستی کھلوایا والٹ

ملزمان نے بندوق کی نوک پر منیجر سے والٹ کی چابی مانگی کی اور پھر ان ہی سے والٹ کھلوایا۔ اس وقت بینک میں دو صارفین بھی موجود تھے۔ اسی دوران مزید دو صارفین بینک پہنچے تو ملزمان نے انہیں بھی اپنے قبضے میں لے لیا اور ان کے ہاتھ اور منہ باندھ دیے۔ برانچ منیجر کے مطابق، ملزمان نے والٹ میں رکھے سونے اور نقد رقم پر قبضہ کر لیا۔ ابتدائی اندازے کے مطابق لوٹے گئے سونے کی قیمت تین سے چار کروڑ روپے ہے، جب کہ نقد رقم تقریباً 8 سے 10 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔

سی سی ٹی وی کا ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئے ملزمان

تاہم، لوٹے گئے سونے اور نقد رقم کی اصل مقدار کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ واردات کو انجام دینے کے بعد ملزمان بینک میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کا ڈی وی آر باکس بھی توڑ کر اپنے ساتھ لے گئے، تاکہ واقعے سے متعلق ڈیجیٹل شواہد مٹائے جا سکیں۔

پولیس کی چھاپہ ماری، سیکیورٹی انتظامات پر سوال

بینک انتظامیہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور معاملے کی جانچ شروع کر دی۔ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے چھاپہ ماری کی جا رہی ہے۔ تھانے سے اتنی کم دوری پر واقع بینک میں دن دہاڑے پیش آنے والی اس واردات نے علاقے کے سیکیورٹی انتظامات پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ پولیس بینک ملازمین اور عینی شاہدین سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read