Bharat Express DD Free Dish

ٹائیگر شراف پر حملے کے بعد جیکی شراف نے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات، ایکناتھ شندے دیر رات پہنچے تھے گھر

ٹائیگر شراف پرفائرنگ کے واقعے کے بعد وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے فون پراداکارسے بات کرکے ان کی خیریت دریافت کی تھی۔ انہوں نے اداکار کے اہل خانہ کو یقین دلایا تھا کہ حملے میں ملوث افراد کوبخشا نہیں جائے گا، خواہ وہ کوئی بھی ہوں۔ وزیر اعلیٰ نے اس مشکل وقت میں اداکاراوران کے خاندان کے ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔

بالی ووڈ اداکارٹائیگرشراف پراتوار، 18 اکتوبرکوممبئی میں جان لیوا حملہ کیا گیا۔ حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پراندھا دھند فائرنگ کی، جس میں اداکارزخمی ہوگئے۔ اس واقعہ کے بعد ٹائیگرشراف کے والد اورمعروف اداکارجیکی شراف نے مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کی تصاویربھی سامنے آئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، موٹرسائیکل پرسوارتین افراد نے ٹائیگرشراف کی گاڑی کونشانہ بنایا۔ ان میں سے دو افراد نے فائرنگ کی، جب کہ تیسرا موٹرسائیکل اسٹارٹ کرکے کھڑا رہا۔

اس حملے میں ٹائیگرشراف کوچوٹیں آئیں، جبکہ ان کے ڈرائیورکونسبتاً زیادہ چوٹیں لگیں۔ ایک آٹورکشا ڈرائیوربھی اس واقعے میں زخمی ہوا۔ واقعے کے بعد ممبئی میں ہلچل مچ گئی۔ وزیر اعلیٰ سے لے کر نائب وزیر اعلیٰ تک نے اداکار کی خیریت دریافت کی۔ نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے بھی دیررات ان کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔ اب حملے کے ایک دن بعد جیکی شراف نے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس سے ملاقات کی ہے۔

بوریولی کے پروگرام میں ہوئی ملاقات

موصولہ اطلاعات کے مطابق، جیکی شراف نے بوریولی میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات کی۔ یہ پروگرام معروف موسیقاراورگلوکاربپی لہری کے نام سے منسوب سڑک ’’بپی لہری مارگ‘‘ کے نام کے اعلان سے متعلق تھا۔ اس موقع پردونوں کے درمیان خوشگوارتعلقات دیکھنے کوملے۔ ملاقات کی تصاویربھی سامنے آئی ہیں۔ تاہم، دستیاب اطلاعات میں یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ دونوں کے درمیان ٹائیگرشراف پر حملے کے معاملے پرکوئی تفصیلی بات چیت ہوئی یا نہیں۔ وزیراعلیٰ نے ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

ٹائیگر شراف پرفائرنگ کے واقعے کے بعد وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے فون پراداکارسے بات کرکے ان کی خیریت دریافت کی تھی۔ انہوں نے اداکار کے اہل خانہ کو یقین دلایا تھا کہ حملے میں ملوث افراد کوبخشا نہیں جائے گا، خواہ وہ کوئی بھی ہوں۔ وزیر اعلیٰ نے اس مشکل وقت میں اداکاراوران کے خاندان کے ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ممبئی پولیس کمشنر سے بھی رابطہ کیا اورمعاملے کی فوری اورتیز رفتارجانچ کرنے کے ساتھ ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی تھی۔ ٹائیگرشراف پرحملے کے بعد معاملے کی جانچ اورملزمین کی شناخت سے متعلق پولیس کی کارروائی پرتوجہ مرکوزہے۔ اس واقعے نے ممبئی میں فلمی شخصیات کی سلامتی کے حوالے سے بھی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

دیر رات ٹائیگر شراف کے گھر پہنچے تھے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے

ٹائیگر شراف پرحملے کی خبرملتے ہی مہاراشٹرکے نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے اداکاراوران کے والد جیکی شراف سے فون پربات کی تھی۔ اس دوران انہوں نے دونوں کی خیریت دریافت کی۔ خبررساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے ایکناتھ شندے نے کہا تھا کہ انہوں نے ٹائیگر شراف اور ان کے والد جیکی شراف سے بات کی ہے۔ انہوں نے ٹائیگرسے کہا کہ وہ فکرنہ کریں، حکومت ان کے ساتھ ہے اورگھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ حکومت تمام مشہور شخصیات کی سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لے گی اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح پابند عہد ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر کوئی کسی کو ڈرانے یا دھمکانے کی کوشش کرتا ہے تو پولیس اور حکومت اسے بخشے گی نہیں۔ دریں اثنا، ناناوتی اسپتال سے ٹائیگر شراف کو دیر رات بحفاظت ان کی رہائش گاہ پہنچایا گیا۔ اس کے بعد نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے بھی ان کی خیریت دریافت کرنے گھر پہنچے۔ اس ملاقات کی تصاویر بھی سامنے آئی تھیں، جن میں ٹائیگر شراف کے ہاتھ اور سینے پر پٹیاں بندھی ہوئی دکھائی دے رہی تھیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read