نئی دہلی: ہندی سنیما کے معروف اداکار نانا پاٹیکر کا 75 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی بالی ووڈ سے لے کر سیاسی حلقوں تک غم کی لہر دوڑ گئی۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی سمیت کئی لیڈران نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
ملکارجن کھڑگے نے پاٹیکر کے فن کو کیا یاد
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ اداکار نانا پاٹیکر کے انتقال سے انہیں بہت دکھ ہوا ہے۔ بھارتی سنیما میں ان کی شاندار اداکاری، ان کی وسیع اور ہمہ جہت خدمات کے ساتھ ساتھ کسانوں اور محروم طبقات کے تئیں ان کی حساسیت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے نانا پاٹیکر کے اہل خانہ، دوستوں اور مداحوں کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا۔
نانا پاٹیکر نے دلوں پر انمٹ چھاپ چھوڑے
راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا، ’’معروف اداکار نانا پاٹیکر کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ اپنی اداکاری اور کرداروں کے ذریعے انہوں نے بھارتی سنیما اور ناظرین کے دلوں پر انمٹ چھاپ چھوڑے ہیں۔ اس غم کی گھڑی میں میری گہری تعزیت ان کے سوگوار اہل خانہ، دوستوں اور مداحوں کے ساتھ ہے۔‘‘
پرینکا گاندھی نے بھی افسوسناک کا کیا اظہار
کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی ’ایکس‘ پر نانا پاٹیکر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا، ’’بھارتی سنیما کے مقبول اداکار نانا پاٹیکر کے اچانک انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ ایشور مرحوم روح کو سکون عطا کرے۔ سوگوار اہل خانہ اور مداحوں کے تئیں میری گہری تعزیت۔‘‘
پانچ دہائیوں پر محیط رہا شاندار فلمی کریئر
واضح رہے کہ معروف اداکار نانا پاٹیکر نے اپنے تقریباً پانچ دہائیوں پر محیط کریئر میں کئی طاقتور اور یادگار کردار ادا کیے۔ متعدد فلموں میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا۔1990 میں ریلیز ہوئی فلم ’راجو بن گیا جینٹلمین‘ میں نانا پاٹیکر نے ’جے‘ نامی فلسفی اور رہنما کا کردار ادا کیا تھا۔ ان کی اس اداکاری کے لیے انہیں فلم فیئر ایوارڈز میں بہترین معاون اداکار کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔
’انگار‘ اور ’کرانتی ویر‘ میں یادگار اداکاری
1992 میں ریلیز ہوئی فلم ’انگار‘ میں نانا پاٹیکر نے ’ماجد خان‘ نامی ایک خطرناک اور بے رحم شخص کا کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم میں ان کی اداکاری کے لیے انہیں بہترین ولن کا فلم فیئر ایوارڈ ملا تھا۔ اس کے علاوہ 1994 میں ریلیز ہوئی فلم ’کرانتی ویر‘ میں شاندار اداکاری کے لیے نانا پاٹیکر کو قومی فلم ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


