Bharat Express DD Free Dish

Protest in Delhi: راہل گاندھی کا الگ ہی انداز ہے ، اکھلیش حراست میں، الیکشن کمیشن کے دفتر پر اپوزیشن کا زبردست احتجاج

پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن کے دفتر کی جانب بڑھ رہے اپوزیشن کے مارچ کو روکنے کے لیے دہلی پولیس نے سخت بیریکیڈنگ کر رکھی تھی۔ پولیس کے ساتھ تلخ جھڑپ اور دھکم پیل کے بعد سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور رکن پارلیمنٹ اکھلیش یادو کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ان کے ساتھ ترنمول کانگریس کے راجیہ سبھا رکن ڈیرک او برائن اور ڈائمنڈ ہاربر سے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی کو بھی حراست میں لے کر پولیس بس میں بٹھا دیا گیا۔

نئی دہلی : چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے خلاف اپوزیشن جماعتوں نے ملک کی راجدھانی دہلی میں بھرپور احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے مکر دوار سے ’نروچن سدن‘ تک اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کے بڑے مارچ نے دہلی کی سڑکوں پر سیاسی سرگرمی بڑھا دی ہے۔ایک طرف سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور ترنمول کانگریس کے اہم رہنماؤں کو پولیس نے حراست میں لے کر بس میں بٹھا دیا، تو دوسری طرف کانگریس رہنما راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی پولیس کی جانب سے لگائی گئی بیریکیڈنگ پر چڑھ کر نعرے بازی کرتے نظر آئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rahul Gandhi (@rahulgandhi)

اکھلیش یادو اور ابھیشیک بنرجی حراست میں

پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن کے دفتر کی جانب بڑھ رہے اپوزیشن کے مارچ کو روکنے کے لیے دہلی پولیس نے سخت بیریکیڈنگ کر رکھی تھی۔ پولیس کے ساتھ تلخ جھڑپ اور دھکم پیل کے بعد سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور رکن پارلیمنٹ اکھلیش یادو کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ان کے ساتھ ترنمول کانگریس کے راجیہ سبھا رکن ڈیرک او برائن اور ڈائمنڈ ہاربر سے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی کو بھی حراست میں لے کر پولیس بس میں بٹھا دیا گیا۔

پرینکا گاندھی سڑک پر دھرنے پر بیٹھیں

اکھلیش یادو کو حراست میں لیے جانے کے بعد احتجاج مزید شدت اختیار کر گیا۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی سکیورٹی حصار توڑتے ہوئے پولیس کی جانب سے لگائی گئی اونچی بیریکیڈنگ پر چڑھ گئے۔دوسری جانب کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا دیگر خاتون ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ سڑک پر ہی دھرنے پر بیٹھ گئیں اور الیکشن کمیشن اور حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔ راہل گاندھی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کو قتل کرنے والے الیکشن کمیشن کے خلاف یہ لڑائی اب رکنے والی نہیں ہے۔


دہلی میں سکیورٹی سخت، کئی راستے بند

اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کے ’نروچن سدن‘ کے قریب پہنچنے کے بعد وسطی دہلی کے لُٹینز علاقے میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں۔ آکاشوانی دفتر سے لے کر الیکشن کمیشن کے ہیڈکوارٹر کے آس پاس کے تمام راستوں کو بند کردیا گیا ہے۔دہلی پولیس کے ساتھ بڑی تعداد میں نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ احتجاجی مارچ کو روکنے کے لیے مختلف مقامات پر لوہے کی خاردار بیریکیڈنگ کے ساتھ واٹر کینن کی گاڑیاں بھی تعینات کی گئی ہیں۔ اس دوران اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی جاری ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read