نئی دہلی : قومی شاعر رام دھاری سنگھ ’دنکر‘ کی جینتی کے پُرمسرت موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں صدقِ دل سے خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ عوامی بیداری اورقومی خودداری سے سرشاردنکر جی کی پُرجوش شاعری آج بھی ہر ہندوستانی کے دل میں شجاعت، جوش اور خود اعتمادی کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔
دنکر جی کا ادب حوصلے کی ترغیب دیتا ہے
وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے پیغام میں قومی شاعر کی عظیم شخصیت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تخلیقات نے ادب کو مالا مال کرنے کے ساتھ ساتھ مادرِ وطن کے تئیں لگن اور قربانی کے جذبے کو بھی تقویت دی۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ رام دھاری سنگھ دنکر کی عظیم شخصیت اور ان کا لازوال ادبی کارنامہ یگوں یگوں تک ہندوستانیوں کی رہنمائی کرتا رہے گا۔ ان کی پُرجوش آواز نے ملک کو خودداری کے ساتھ زندگی گزارنے کی نئی راہ دکھائی۔
राष्ट्रकवि रामधारी सिंह दिनकर जी की जयंती पर उन्हें मेरा शत-शत नमन। जनचेतना और राष्ट्रीय स्वाभिमान के भावों से भरी उनकी ओजस्वी कविताएं आज भी देशवासियों के हृदय में शौर्य, तेज और आत्मगौरव का संचार करती हैं। उनकी रचनाएं साहित्य को समृद्ध करने के साथ-साथ मातृभूमि के प्रति समर्पण को…
— Narendra Modi (@narendramodi) September 23, 2026
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے بھی کیا یاد
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے بھی قومی شاعر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنکر جی کی قلم نے قومی شعور، عوامی جذبات اور سماجی مسائل کو ایک نئی آواز عطا کی۔ انہوں نے کہا کہ ’رشمی رتھی‘، ’کروکشیتر‘، ’اُروشی‘، ’رینوکا‘ اور ’سنسکرتی کے چار ادھیائے‘ جیسی لازوال تخلیقات آج بھی ہندوستانی معاشرے کو حوصلے، خود اعتمادی اور فرض شناسی کا پیغام دیتی ہیں۔
پارلیمنٹ میں بھی دنکر جی نے ادا کیا تھا تاریخی کردار
اوم برلا نے قومی شاعر کی عوامی زندگی کا ذکر کرتے ہوئے یاد دلایا کہ دنکر جی صرف ایک عظیم شاعر ہی نہیں تھے بلکہ انہوں نے تین مرتبہ راجیہ سبھا کے رکن کی حیثیت سے بھی ملک کی خدمت میں اہم کردار ادا کیا۔ پارلیمنٹ کے ذریعے انہوں نے ملک کے ثقافتی اور سماجی افکار کو نئی سمت دینے میں اہم کردار ادا کیا۔دنکر جی کی لازوال ادبی میراث ہندوستانی ادب اور قومی فکر کو ہمیشہ تحریک اور رہنمائی فراہم کرتی رہے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

