Bharat Express DD Free Dish

Explosion in Riyadh: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں دھماکے، کئی پروازیں تاخیر کا شکار، فضائی حملے کا الرٹ

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے ایک مقامی شہری نے بتایا کہ ایئرپورٹ کی سمت کالا دھواں اور آگ نظر آئی۔ اسی دوران فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ ’فلا ئٹ ریڈار 24‘ کے اعداد و شمار میں بھی متعدد پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر دکھائی گئی۔ویب سائٹ پر 3.5 سے 5 کے درمیان ڈیلے انڈیکس کا مطلب طویل تاخیر اور متعدد پروازوں کی منسوخی سمیت بڑی رکاوٹوں سے ہے۔

نئی دہلی : مغربی ایشیا میں حوثی باغیوں کے ساتھ جاری کشیدگی کے درمیان سعودی عرب کے لیے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب کم از کم ایک دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ دھماکہ کس وجہ سے ہوا۔علاقے سے گزرنے والے مسافروں نے آسمان میں دھوئیں کا ایک بڑا بادل دیکھا۔ سعودی حکام نے فی الحال کسی جانی نقصان یا مالی تباہی کی اطلاع نہیں دی ہے۔

ایئرپورٹ کی طرف کالا دھواں اور آگ دیکھی

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے ایک مقامی شہری نے بتایا کہ ایئرپورٹ کی سمت کالا دھواں اور آگ نظر آئی۔ اسی دوران فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ ’فلا ئٹ ریڈار 24‘ کے اعداد و شمار میں بھی متعدد پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر دکھائی گئی۔ویب سائٹ پر 3.5 سے 5 کے درمیان ڈیلے انڈیکس کا مطلب طویل تاخیر اور متعدد پروازوں کی منسوخی سمیت بڑی رکاوٹوں سے ہے۔موقع پر موجود اے ایف پی کے ایک صحافی نے بتایا کہ انہوں نے فائر فائٹرز کو سعودی عرب کی سرکاری تیل و گیس کمپنی ’آرامکو‘ کے ایک جلے ہوئے ایندھن کے ٹینک میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کرتے دیکھا۔

دھماکے کی وجہ ابھی واضح نہیں

سعودی حکومت کی جانب سے ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ دھماکہ یا آگ کس وجہ سے لگی۔ تاہم سعودی عرب طویل عرصے سے یہ کہتا رہا ہے کہ اس کا فضائی دفاعی نظام حوثی باغیوں کی جانب سے داغے جانے والے ڈرونز اور راکٹوں کو تباہ کر رہا ہے۔اسی پس منظر میں بعض لوگوں کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دھماکے کی وجہ کسی میزائل یا ڈرون کا ملبہ ہوسکتا ہے۔ تاہم اس دعوے کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

پہلی بار ریاض میں جاری ہوا فضائی حملے کا الرٹ؟

حوثی باغیوں کے ساتھ کشیدگی بڑھنے کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ سعودی دارالحکومت ریاض میں اس نوعیت کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جمعہ کے روز ہی سعودی عرب نے دشمن کے ممکنہ فضائی حملے سے متعلق وارننگ جاری کی تھی، جس کے بعد پورے ملک میں الرٹ نافذ کردیا گیا تھا۔رات بھر جاری رہنے والے الرٹ کے بعد ریاض ایئرپورٹ کے قریب کالے دھوئیں کا بڑا بادل نظر آیا۔خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے جائے وقوعہ کی ویڈیوز اور تصاویر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ایئرپورٹ کے قریب علاقے میں کالے دھوئیں کا ایک بڑا بادل اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔ دھوئیں کے سامنے ایئرپورٹ ہائی وے، مرکزی ٹرمینل کی عمارت اور دیگر تنصیبات بھی دکھائی دے رہی تھیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔